Inquilab Logo

مانچسٹر یونائیٹڈاور انٹر میلان کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: August 07, 2020, 10:14 AM IST | Agency | Berlin

یوروپا لیگ مقابلوں میں مانچسٹر یونائیٹڈنے لاسک لنز کو جبکہ انٹر میلان نے گیٹافے کو شکست دی

Inter Milan - Pic : PTI
انٹر میلان کے کرسٹین ایرکسن گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہارکرتے ہوئے۔(پی ٹی آئ

مانچسٹر  یونائیٹڈ اور انٹر میلان نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر یوروپا لیگ کے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ان مقابلوں کے ساتھ ہی کورونا وائرس کی وباء کے بعد خالی اسٹیڈیم میں  سہی یہاں فٹبال کی واپسی ہوئی ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ  نے بدھ کی دیر رات کھیلے جانے والے مقابلے میں لاسک لنز کے خلاف دوسرے لیگ کے میچ میںایک کے مقابلے ۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی مین یو(مانچسٹر یونائیٹڈ ) نے آسٹریائی ٹیم لنز کے خلاف مجموعی طور پر ایک۔۷؍کی برتری کے ساتھ کوارٹر فائنل میں قدم رکھا۔یاد رہے کہ پہلے لیگ کے مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ  نے صفر۔۵؍سے کامیابی حاصل کی تھی۔یہ مقابلہ ۵؍ماہ قبل کھیلا گیا تھا۔
 گزشتہ دیر رات کھیلے جانے والے مقابلے میں لاسک لنز کےلئے۵۵؍ویں منٹ میںفلپ وسنگر نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کر دیا تھا۔ان کی یہ برتری زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکی اور ۲؍منٹ بعد ہی مانچسٹر یونائیٹڈ  کےلئے جیسی لنگارڈ نے گول کرتے ہوئے اسکور ایک ایک سے برابر کردیا۔کھیل کے ۸۸؍ ویں منٹ میں مین یو کی طرف سے انتھونی مارشل نے گول کرتے ہوئے اسکور ایک۔۲؍کردیا جو آخر تک برقرار رہا۔ویسے بھی پہلے لیگ میں بڑی شکست سے دوچار ہونے والی لاسک لنز پورے میچ کے دوران دباؤ میں نظر آئی۔
 دوسرے مقابلے  میں انٹر میلان نے رومیلو لوکاکو اور کرسٹین ایرکسن کے گول کی بدولت گیٹافے کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوروپا لیگ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھا۔واضح رہے کہ ان دونوں ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میں داخل ہونے کےلئے ایک ہی میچ کھیلا گیا۔ان دونوں نے کورونا کے سبب پہلے لیگ کے مقابلے میں شرکت نہیں کی تھا جس کے بعد یوروپا لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK