Inquilab Logo

چمپئن لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کا شکست کے ساتھ آغاز

Updated: September 16, 2021, 12:03 PM IST | Agency | Switzerland

رونالڈو نے لیگ میں۱۷۷؍ واں میچ کھیلا۔ لیگ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کے آئیکر کیسیلاس کے ریکارڈ کی برابری کرلی

Cristiano Ronaldo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈ۔ تصویر: آئی این این

سوئزرلینڈ کی ینگ بوائز ٹیم نے سب کو دنگ کر دیا اور  چمپئن لیگ کے پہلے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو ، جیڈن سانچو ، پال پوگبا جیسے ستاروں سے مزین مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کو شکست کا مزہ چکھایا۔ ینگ بوائز کے میچ کے آخری لمحات میں جارڈن سباچاؤ نے گول کے ساتھ ٹیم کو فاتح بنایا۔ ۱۲؍سال بعد کرسٹیانورونالڈو نے اپنے پرانے کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کیلئے چمپئن لیگ میں ایک گول کیا  لیکن وہ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو نہیں جتاسکے۔ برن میں ینگ بوائز کے گھر پر کھیلے جانے والے میچ میں یونائٹیڈ کے لیے میدان مارنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے مضبوط آغاز کیا۔ میچ کے۱۳؍ ویں منٹ میں گول پوسٹ کے قریب باکس کے باہر سے برونو فرنانڈیز کے لمبے فاصلہ کے  پاس  پرانہوں نے شاندار گول کے ساتھ میچ میں یونائٹیڈ کا کھاتہ کھولا اور اسکورصفر۔ایک کر دیا۔ یہ گول  چمپئن لیگ میں رونالڈو کے کریئر کا ۱۳۵؍واں گول بن گیا۔ اس کے بعدیونائٹیڈ کو ایک دھچکا لگا اور۳۵؍ ویں منٹ میں اس کے کھلاڑی ایرون بیساکا نے ینگ بوائز کے کھلاڑی کرسٹوفر ماتاس پریرا کے پیر کو دبا دیا اور اس کے لیے انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دیا گیا۔ اس کے بعد ینگ بوائز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اختیار کیا اوریونائٹیڈپر دباؤ ڈالنا شروع کیا۔  یونائٹیڈ نے دوسرے ہاف میں۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا شروع کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اینگامالیو نے۶۶؍ویں منٹ میں ینگ بوائز کے لیے شاندار گول کرکے اسکور۱۔۱؍ سے برابر کردیا۔ اس کے فوراً بعد یونائٹیڈنے دو بڑی تبدیلیاں کیں اور۷۲؍ ویں منٹ میں رونالڈو کی جگہ جیسی لینگارڈ نے لے لی  جبکہ برونو کی جگہ ماٹچ نے لے لی  تاہم  ینگ بوائز نے۱۰؍ کھلاڑیوں کی ٹیم یونائٹیڈ پر بالا دستی حاصل کی اور جارڈن سیباچو نے میچ کے آخری وقت (۵+۹۰ ؍منٹ) میں دوسرا گول کیا ، گول کیپر ڈیوڈڈی گیا کو چکمہ دےکر گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK