Inquilab Logo

مانچسٹر یونائٹیڈ کی فتح، رونالڈو کا بھی ایک گول

Updated: January 01, 2022, 12:53 PM IST | Agency

ای پی ایل کے میچ میں یونائٹیڈ نے برنلے کو ۱۔۳؍ سے شکست دےدی

Cristiano Ronaldo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم برنلے فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دےدی۔ اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے بھی یونائٹیڈ کی ٹیم کیلئے اہم گول کیا۔  کرسٹیانو رونالڈو پر مسلسل تنقید کی جارہی تھی کہ وہ مانچسٹر یونائٹیڈ کیلئے اچھا نہیں کھیل رہے ہیں لیکن اس وقت وہ اچھے فارم میں ہیں اور انہوں نے گزشتہ ۵؍ پریمیر لیگ میچوں میں  جمعرات کی دیر رات چوتھا گول کیا۔   یونائٹیڈ کے نئےمنیجر راف رینگ نک کی رہنمائی میں یونائٹیڈ کی یہ پہلی بڑی کامیابی ہے۔  جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ہونے والے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کی جانب سے اچھی شروع ہوئی اور اس کے کھلاڑی اسکاٹ میک ٹامی نے نے ۸؍ویں منٹ میں پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔ میچ کے ۲۷؍ویں منٹ میں برنلے فٹبال کلب کی جانب سے ایک اون گول بین می نے کیا جس سے یونائٹیڈ کو گھریلو میدان پر صفر۔۲؍ کی برتری حاصل ہوگئی۔ اس کے بعد میچ کے ۳۵؍ویں منٹ میں یونائٹیڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو صفر۔۳؍ کردیا۔ اس اسکور کے بعد برنلے کی ٹیم مقابلے میں واپسی نہیں کرسکی ۔ میچ کے ۳۸؍ویں منٹ میں برنلے کی جانب سے ایک اچھی اور کامیاب کوشش ہوئی اور اس کے کھلاڑی ایرون لینن نے ٹیم کیلئے گول کرکے اسکورایک۔۳؍ کر دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا اور  اختتام پر اسکور ایک۔۳؍ گول رہا۔ اس وقت مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم ای پی ایل کے پوائنٹ ٹیبل میں ویسٹ ہیم یونائٹیڈ سے مقابلہ کررہی ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے یکساں ۳۱۔۳۱؍پوائنٹس  ہیں ۔ حالانکہ یونائٹیڈ کی ٹیم نے ایک کم میچ کھیلا ہے اور اس کے ۱۸؍میچوں میں اتنے پوائنٹس ہیں۔ یونائٹیڈ کی ٹیم گول فرق کی وجہ سے چھٹے نمبرپرہے اور ویسٹ ہیم کی ٹیم ۵؍ویں نمبر پر ہے۔  میچ میں پہلا گول کرنے والے یونائٹیڈ کے کھلاڑی میک ٹامی نے نے کہاکہ راف رینگ نک کے نئے منیجر بنائے جانے کے بعد فرسٹ ہاف میں ٹیم کا یہ بہترین مظاہرہ ہے۔ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے کہاکہ ہم ان کی کوچنگ میں سیکھ رہے ہیںاور ان کے کھیل کے طریقے کو اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK