Inquilab Logo

کنگز الیون پنجاب کے مندیپ سنگھ نے اننگز کو اپنے والد کے نام کردیا

Updated: October 28, 2020, 10:13 AM IST | Agency | Sharjah

کولکاتا کے خلاف ۵۰؍ رن بنانے کے بعد نم آنکھوں سے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے کنگز الیون پنجاب کے مندیپ سنگھ نے اپنے والد کو یاد کیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خاص اننگز ہے۔

Mandeep Singh.Picture :INN
مندیپ سنگھ۔ تصویر:آئی این این

کولکاتا کے خلاف ۵۰؍ رن بنانے کے بعد نم آنکھوں سے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے کنگز الیون پنجاب کے مندیپ سنگھ نے اپنے والد کو یاد کیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خاص اننگز ہے۔ پیرکی رات کنگز الیون پنجاب نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۱۳؍ ویں سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ۸؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کے سامنے ۱۵۰؍ رن کا ہدف دیا۔ اوپنرس مندیپ سنگھ اور کرس گیل کی نصف سنچریوں کی بدولت پنجاب کی  کامیابی حاصل کی۔ مندیپ سنگھ۶۶؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ۳؍ دن قبل اپنے والد کو کھونے والے مندیپ سنگھ نے اس اننگز کو اپنے والد کے لئے وقف کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ والد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وہ `ناٹ آؤٹ رہیں۔ کولکاتا کے خلاف ۵۰؍رن بنانے کے بعد نم  آنکھوں سے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے مندیپ نے اپنے والد کو یاد کیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خاص اننگز ہے۔ میرے والد ہمیشہ کہتے تھے کہ مجھے ناٹ آؤٹ رہنا چاہئے۔ یہ اننگز ان کے لئے ہے۔ اگر میں سنچری یا ڈبل ​​سنچری بھی بنالیتا تو وہ پوچھتے کہ میں کیوں آؤٹ ہوا۔ مندیپ نے اپنی ناقابل شکست اننگز میں ۸؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK