Inquilab Logo

تیسرے راؤنڈ میں منیکا بترا کی شکست

Updated: July 27, 2021, 11:14 AM IST | Agency | Tokyo

ٹوکیو اولمپکس کے ٹیبل ٹینس کے سنگلز مقابلے میں آسٹریا کی صوفیہ نے منیکاکو آسانی سے صفر۔۴؍ سے ہراکرباہر کردیا

Manika Batra .Picture:INN
منیکا بترا۔تصویر: آئی این این

ٹوکیو اولمپکس  کے ٹیبل ٹینس میں ہندوستان کیلئے مایوسی ہوئی۔ ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا کو آسٹریا کی۱۰؍ویں سیڈ صوفیہ پولکانووا نے ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں سیدھے سیٹوں میں صفر۔۴؍ سے شکست دے دی۔ صوفیہ نے ۸۔۱۱، ۲۔۱۱، ۵۔۱۱؍ اور ۷۔۱۱؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔  منیکا نے پہلے گیم میں سخت مقابلہ کیا لیکن اس کے بعد وہ تمام سیٹوں میں آسٹریا کی کھلاڑی کے پیچھے نظر آئیں۔اس میچ میں آسٹریا کی صوفیہ پولکانووا نے بہت جارحانہ انداز میں مقابلہ کیا جس کا منیکا کے پاس کوئی جواب نہیںتھا۔ ٹوکیو میں ٹیبل ٹینس میں اب ہندوستان  کی  واحدامید اچنتاشرتھ کمل  ہیں۔ منیکا ، جنہوں نے  اس سے قبل اپنے سے اعلیٰ درجہ کی کھلاڑیوں کو شکست دی تھی ، کے پاس عالمی نمبر۱۶؍ پولکانووا کے کنٹرولڈ اور طاقتور کھیل کا کوئی جواب نہیں تھا۔ وہ میچ صفر۔۴؍ سے ہار گئیں۔ دوسری طرف  اچنتا شرتھ کمل ،جو ٹیبل ٹینس میں اپنا چوتھا اولمپکس کھیل رہے ہیں ، پیر کو یہاں ٹوکیو اولمپک گیمز کے ٹیبل ٹینس ایونٹ کے مردوں کے  سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہونے کے بعد سے ہی اچھا کھیل رہے ہیںلیکن خواتین کے سنگلز میں ستیارتھا مکھرجی سیدھے گیمزمیں شکست پاگئیں۔ اچنتاشرت کمل نے ۴۹؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں پرتگال کے۲۰؍ ویں سیڈ ٹیاگو اپولونیا کو۲۔۴؍ (۱۱۔۲،۸۔۱۱، ۵۔۱۱، ۱۱۔۹ ،۶۔۱۱،۹۔۱۱ ) سے شکست دی۔ انہیں منگل کو تیسرے مرحلے میں چین کے دفاعی  چمپئن  ما لانگ کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لانگ اب عالمی چمپئن بھی ہیں۔ انہوں نے اس کھیل سے متعلق ہر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اب ہندوستان کی امید شرت کمل پر ٹکی  ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ شرت ہندوستان کو ٹیبل ٹینس میں میڈل  دلاپاتے ہیں یا نہیں۔  بہرحال وہ چین کے سخت حریف سے مقابلے کیلئے تیار ہیں اور انہوںنے اپنی پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔ انہیں امید ہے کہ وہ چینی حریف کو شکست دینے کی پوری کوشش کریں گے۔ دوسری طرف منیکا بترا نے کہاکہ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی لیکن حریف کھلاڑی صوفیہ مجھ پر حاوی رہیں اور انہوںنے مجھے کھیلنے کا زیادہ موقع فراہم نہیں کیا۔ شکست کے بعد ہر کسی کو مایوسی ہوتی ہے اور مجھے بھی ہورہی ہے ۔ اب مجھے اولمپکس میڈل کیلئے مزید ۳؍برس تک انتظار کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اس بار کووڈ کی وجہ سے تیاری میں بھی خلل  پڑا تھا اور ہم نے اچھی طرح سے تیار ی نہیں کی تھی۔ دوسرے میں اپنے ذاتی کو چ سے بھی محروم تھی۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK