Inquilab Logo

میں ایم ایس دھونی سے کھل کر بات چیت کر سکتا ہوں: منیش پانڈے

Updated: May 18, 2020, 12:24 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور آئی پی ایل کے پہلے ہندوستانی سنچری میکر منیش پانڈے نے کہا ہے کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی جس طرز فکر کے کھلاڑی ہیں اس سے وہ ان سے کھل کر بات کر سکتے ہیں۔

Manish Pandey - Pic : INN
منیش پانڈے ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور آئی پی ایل کے پہلے ہندوستانی سنچری میکر منیش پانڈے نے کہا ہے کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی جس طرز فکر کے کھلاڑی ہیں اس سے وہ ان سے کھل کر بات کر سکتے ہیں۔
 دھونی گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد سے اب تک میدان میں نہیں اترے ہیں اور ان کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بحث شروع ہو گئی ہے۔اس دوران منیش نے دھونی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم میں اپنے ڈیبو کی یادیں تازہ کیں۔
 منیش نے کہا کہ میں دھونی سے بات کر سکتا ہوں کیونکہ وہ اس طرز فکر کے شخص ہیں جن سے کھل کر بات کی جا سکتی ہے۔ میں دھونی سے کسی بھی بارے میں بات کر سکتا ہوں۔وہ جس طرح کھیل اور طرز زندگی کے بارے میں بات کرتے ہیں مجھے یہ بہت پسند ہے۔
 انہوں نے کہا کہ کئی بار ہم ایک ساتھ بیٹھ کر آرمی کی بات کرتے تھے۔میں خوش قسمت ہوں کہ وہ زمبابوے میں تھے اور ٹیم کے کپتان تھے۔میرے لئے ان کے پاس جا کر بات چیت کرنا آسان ہے۔میں نے ان کے خلاف آئی پی ایل کے کئی میچ بھی کھیلے ہیں۔میں ان کو کسی حد تک جانتا ہوں اور وہ بہت مددگار ہیں۔منیش پانڈے نے بتایا کہ وہ بچپن میں راہل دراوڑ کے بہت بڑے پرستار تھے اور انہیں کھیلتے ہوئے دیکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب میں بچہ تھاتو میں دراوڑ کو کھیلتے دیکھتا تھا۔میں ہمیشہ ان کا بڑا پرستار رہا ہوں۔جس طرح سے وہ اپنے کھیل اور زندگی کے تئیں ڈسپلن تھے، وہ بہت اچھا تھا۔خیال رہے کہ دھونی کے پاس آئی پی ایل میں بہتر کارکردگی کے ذریعہ ٹیم میں لوٹنے کا آخری موقع ہے۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK