Inquilab Logo

ہاکی انڈیا اور ساتھیوں نے بھرپور تعاون کیا :من پریت سنگھ

Updated: September 16, 2020, 9:30 AM IST | Agency | Bengaluru

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں کورونا سے متاثر ہونے کے دوران ایک جامع نظام کی سہولت حاصل رہی

Manpreet Singh. Picture:INN
من پریت سنگھ۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ نے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں کورونا سے متاثر ہونے کے دوران ایک جامع نظام کی سہولت حاصل رہی جس سے ان کی طبیعت کی مستقل نگرانی میں مدد ملی ۔واضح رہے کہ ایک مہینے قبل کپتان منپریت اور ۵؍ دیگر کھلاڑیوں کووِڈ۱۹؍ وائرس سے متاثر پایا گیا تھا ۔ جب ان سے دریافت کیا گیا کہ وہ علاج کے دوران اسپتال میں گزارے گئے وقت اور اس کے بعد ایس اے آئی ، بنگلور میں آئسولیشن میں گزارے گئے وقت کی وضاحت کریں جب کہ ان کے باقی ساتھیوں نے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کردی تھیں تو ان کا فوری ردعمل تھا کہ ’’یہ آسان نہیں تھا ، بالخصوص ذہنی طور پر۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک ماہ سے کچھ نہیں کیا اور اسپورٹس پرسن کے کریئر میں یہ خاصا طویل وقت ہو تا ہے جب ہر دن بہتر بنانے اور بہترین ہونے کے بارے میں کارروائی جاری رہتی ہے۔سچ پوچھیں تو ابتدا میں جب نتائج سامنے آئے تو ہم پر تھوڑا سا دباؤ پڑا تھا۔ لیکن ہاکی انڈیا کے عہدیداروں خصوصا سی ای او  ایلینا نارمن  نے ہمیں ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی اور ہمیں کہا کہ ہاکی کے بارے میں فکر مند نہ ہوں کہ یہ کیسے ہمارے مستقبل کو متاثر کرے گا۔  ہاکی انڈیا کے عہدیدار تقریباً ہر روز ہم سے ملتے تھے اور دریافت کرتے تھے کہ ہمیں فراہم کیا جانے والاکھانا اچھا ہے۔ ہمارا علاج باقاعدگی سے کیا جاتا ہے ، ہم باقاعدگی سے اپنے آکسیجن کی سطح کی نگرانی کر رہے ہیں وغیرہ۔ کوچنگ عملہ اور ساتھی بھی ویڈیو کالز کے ذریعے ہم سے ملاقات کرتے۔ان چیزوں نے واقعی حوصلہ افزائی کرنے میں ہماری مدد کی۔ اگرچہ اس بات کا ملال ہوتا تھا کہ ہمارے تمام ساتھی میدان پہنچ گئے جب کہ ہم ابھی بھی آئسولیشن میں تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK