Inquilab Logo

برازیل سے میچ ڈرا، ارجنٹائناورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی

Updated: November 18, 2021, 12:08 PM IST | Agency | São Paulo

ارجنٹائنا اور برازیل کا میچ بغیر گول کے ڈرا۔ کونمیبول زون سے برازیل کی ٹیم نے پہلے ہی کوالیفائی کرلیاہے۔میسی گول کرنے میں ناکام

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ارجنٹائنا اور برازیل کے درمیان ہائی وولٹیج میچ بغیرگول کے ڈرا ہوگیا اس کے باوجود ارجنٹائنا کی ٹیم نے اگلے سال قطر میں ہونےوالے فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس میچ میں لیونل میسی گول کرنے میں ناکام رہے جبکہ برازیل کے اسٹار نیمار کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔  ارجنٹائنا کے فٹبال عالمی کپ کیلئے کوالیفائی ہوجانے سے یہ طے ہوگیا ہے کہ اب لیونل میسی اپنا ۵؍واں عالمی کپ کھیلیں گے۔ ان کے بہترین کریئر میں صرف عالمی کپ کی ٹرافی ہی نہیں جیت سکے ہیں اور اس بار ان کے پاس آخری موقع ہے کیونکہ وہ ۲۰۲۶ء کا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ ان کی عمر بھی زیادہ ہورہی ہے۔  فیفاورلڈ کپ کوالیفائنگ کے کونمیبول زون سے اس سے قبل برازیل نے ورلڈ کپ کوالیفائی کیا تھا اور ارجنٹائنا دوسری ٹیم ہے جس نے فٹبال ورلڈ کپ فائنلس میں جگہ بنائی ہے۔ بدھ کی صبح ہونے والے ایک اور میچ میں چلی کی ایکواڈور کے ہاتھوں شکست کے بعد ارجنٹائنا نے براہ راست ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ برازیل کے ۱۳؍ میچو ںمیں ۳۵؍پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ ۱۳؍ میچوں میں ارجنٹائناکے  ۲۹؍پوائنٹس ہیں۔ ابھی زون میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے چند میچ باقی ہیں  لیکن اس سے قبل ہی ارجنٹائنا اور برازیل نے کوالیفائی کرلیاہے۔  خیال رہے کہ کونمیبول زون سے ۴؍ٹیمیں ورلڈ کپ فائنلس کیلئے کوالیفائی ہوں گی۔ تیسرے نمبرپر ایکواڈور کی ٹیم ہے جس نے چلی کو صفر۔۲؍ سے شکست دے کر قطر میں ہونےوالے ورلڈ کپ کیلئے اپنی امید کو زندہ رکھا ہے۔ اس کے ۱۴؍میچوںمیں۲۳؍پوائنٹس ہیں اور چوتھے نمبر پر موجود کولمبیا کے ۱۷؍پوائنٹس ہیں۔ اس گروپ کی ۵؍ویں ٹیم کوالیفائنگ کے پلے آف کے مقابلے میں کھیلے گی جو ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے راؤنڈ کے بعد منعقد کئے جاتے ہیں۔  ارجنٹائنا اور برازیل کے درمیان یہ مقابلہ زبردست رہا اور دونوں جانب سے جارحانہ حملے ہوئے۔ برازیل کے کھلاڑیوںنے اسٹار لیونل میسی کو گھیرنے کی کامیاب کوشش کی جس کی وجہ سے وہ کوئی گول نہیں کرسکے۔ دوسری طرف برازیل کی جانب سے اسٹار کھلاڑی نیمارنے میچ میں شرکت نہیں کیونکہ وہ ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے پریشان تھے۔ٹیم ان کے بغیر اتری تھی۔  میچ کے بعد ارجنٹائنا کے اسٹار لیونل میسی نے کہاکہ برازیل کے ساتھ کھیلناآسان نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس نیمار کے علاوہ بھی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔ میسی نے اپنی  طرف سے پوری کوشش کی تھی لیکن ان کے کھلاڑیوں نے مجھے آگے بڑھ کر کھیلنے نہیں دیا۔ خیال رہے کہ میسی کو آخری سیٹی سے قبل باکس کے قریب ایک نزدیکی موقع ملا تھا لیکن وہ گول نہیں کرسکے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کچھ مواقع پر گول کرنے سے محروم رہے۔ حالانکہ ہم نے کوئی گول بھی نہیں کھایا۔امید کرتے ہیںکہ ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے فائنل میں پہنچیں گے۔ کونمیبول زون میں ہونےوالے دیگر میچوں میں یوروگوئے کو ایک اور شکست کا سامنا کرناپڑا۔ بولیویا جیسی کمزور ٹیم نے اسے صفر۔۳؍ گول سے روند دیا۔ پیرو نے وینزویلا کو ۱۔۲؍ سے ہراد یا۔ کولمبیا اور پیراگوئے کا میچ بغیر گول کے ڈراہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK