Inquilab Logo

کینیڈین گراں پری پر میکس ورسٹاپین کا قبضہ، سائنز کو پیچھے کردیا

Updated: June 21, 2022, 2:01 PM IST | Agency | Montreal

فارمولاوَن کی ریس میں تیسرے نمبرپر برطانیہ کے لوئیس ہملٹن رہے

Max Verstapen.Picture:INN
میکس ورسٹاپین۔ تصویر: آئی این این

 مونٹریال (ایجنسی): کینیڈین گراں پری میں فیراری ٹیم کے کارلوس سائنزکو پیچھے کرتے ہوئے ریڈ بُل ٹیم کے ڈرائیور میکس ورسٹاپین نے کامیابی حاصل کرلی۔ ان دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی دیکھنے کو ملی اور یہ دونوں ۱۵؍لیپس تک ایک دوسرے کو پیچھے کرنے کی تگ ودو میں مصروف رہے لیکن میکس ورسٹاپین نے آخری لیپس میں  پرانے ٹائرس سے ریس مکمل کی اور اول نمبر پر رہے۔ 
 فارمولاوَن کی کینیڈین گراں پری میں اول نمبرپر میکس ورسٹاپین رہے، دوسرے نمبر پرسائنز رہے، تیسرے اور چوتھے پر بالترتیب برطانیہ کے لوئیس ہملٹن اورجارج رسل نے قبضہ کیا۔ فیراری ٹیم کے چارلس لیکلرک نے ۵؍ویں پوزیشن حاصل کی۔ نیدرلینڈس سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور میکس نے  لیکلرک پر چمپئن شپ میں ۴۹؍پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے جوکہ اہم ہے۔ اس ریس میں میکس اور سائنز کے درمیان چوہا بلی کا کھیل جاری تھا۔ اس دوران سیفٹی کار کو بھی مداخلت کرنی پڑی ۔ دو مرتبہ سیفٹی کار نے ٹریک کا معائنہ کیا۔ آخری بارسیفٹی کار اس وقت ٹریک پر آئی جب الفا توری کے ڈرائیور یوکی تسونوڈا نے اپنے ہی ساتھی ڈرائیور کی کار کو ٹکر مار دی ۔ تاہم ریس کے آخری لیپس قابل دید تھےجس میں میکس نے بہت ہی صبر کے ساتھ ریس مکمل کی۔ انہوںنے ۶؍ریس میں سے ۵؍ویں ریس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ میکس اس سیزن میں تیز رفتاری دکھا رہے ہیں اور ان کی ٹیم بھی اچھے پوائنٹس حاصل کرلی ہے۔ اب ۲؍ہفتے کے وقفہ کے بعد سلوراسٹون سرکٹ پر برٹش گراں پری کا انعقاد ہوگا اور وہاں فیراری کے پاس ریڈ بُل کے کامیابی کے سلسلے کو روکنے کا موقع ہوگا۔ دوسری طرف برٹش گراں پری میںمرسڈیز ٹیم کے ڈرائیور بھی اچھا کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK