Inquilab Logo

چتیشور پجارا کو اس بار رن بنانے کیلئے جدوجہد کرنی پڑے گی: میک گرا

Updated: November 19, 2020, 11:58 AM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیا کے سابق تیز گیندبازنے کہا :ٹیم انڈیا کے بلے باز طویل عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں اور کریز پر زیادہ وقت نہیں گزارپائے ہیں

Cheteshwar Pujar.Picture :INN
چتیشور پجارا ۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا کے لیجنڈری تیز گیند باز گلین میک گرا کا خیال ہے کہ ہندوستان کے  چیتشور پجارا کو اس بار آسٹریلیا کی زمین پر رن بنانے کیلئے جدوجہد کرنی پڑے گی۔ہند- آسٹریلیا سیریز کے نشریاتی چینل سونی کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں میک گرا  نے کہا ’’پچھلی سیریز میں  حالات  پجارا کے حق میں تھے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔ وہ طویل عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں اور کریز پر زیادہ وقت نہیں گزارپائے ہیں۔ ایسی حالت میں انہیں  رن بنانے کے لئے سخت محنت کرنی پڑے گی۔‘‘چیتشور پجارا کی عمدہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف ۱۹۔۲۰۱۸ء کی گزشتہ سیریز۱۔۲؍ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستان نے اس وقت  آسٹریلیائی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی تھی ۔ پجارا نے اس سیریز میں ۳؍ سنچریوں کی مدد سے۵۷۱؍رن بنائے تھے۔ کپتان وراٹ کوہلی پہلے ٹیسٹ کے بعد پیٹرنٹی  رخصت لے رہے ہیں، بقیہ ۳؍ ٹیسٹ میچوں کی بیٹنگ پجارا کے کندھوں پر ہوگی۔ وراٹ ایڈیلیڈ میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے ۔میک گرا نے پجارا کی تعریف بھی کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK