Inquilab Logo

ندال اور ریکارڈ۲۱؍ویں گرینڈسلیم کے درمیان میدویدیف حائل

Updated: January 29, 2022, 12:15 PM IST | Agency | Melbourne

سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں رافیل ندال نے بیریٹینی کو اورمیدویدیف نے ستسپاس کو ہرا دیا

Rafael Nadal. Picture:INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

 دنیا کے۵ ؍ویں نمبر کے ٹینس کھلاڑی اسپین کے رافیل ندال نے جمعہ کو سیمی فائنل میں ۷؍ویں سیڈیافتہ اٹلی کے میٹیو بیریٹینی پر ۳۔۶، ۲۔۶، ۶۔۳، ۳۔۶؍ سے شاندار فتح  کے ساتھ چھٹی بار آسٹریلین اوپن مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ وہ اپنے ریکارڈ۲۱؍ویں گرینڈ سلیم خطاب سے محض ایک قدم دورہیں اور اس  کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ندال کا سامنا  دوسری سیڈ یڈروس کے ڈینیل میدویدیف  سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں چوتھی سیڈیافتہ   یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس کو۶۔۷، ۶۔۴، ۴۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دی۔ ۲۰؍ بار کے گرینڈ سلیم فاتح ندال نے سیمی فائنل میں اٹلی کے بیریٹینی کو ۴؍ سیٹوں کے مقابلے میں شکست دی  جن کا یہ تیسرا گرینڈ سلیم سیمی فائنل تھا۔ ندال اور بیریٹینی اس سے قبل۲۰۱۹ء میں یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوئے تھے اور اس وقت بھی ندال فاتح رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ند ال نےسوئزرلینڈ کے لیجنڈ راجر فیڈرر اور دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کے ساتھ مردوں کے۲۰؍ گرینڈ سلیم خطاب کا ریکارڈ شیئر کیا ہے۔ اپنے ریکارڈ۲۱؍ ویں گرینڈ سلیم خطاب کی جستجو میں  ندال کا اتوار کو فائنل میں سیکنڈ سیڈیڈ روس کے میدویدیف سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں چوتھی سیڈ یونان کے ستسپاس کو ۴؍ سیٹس میں شکست دی۔ میدویدیف کا یہ چوتھا گرینڈ سلیم فائنل ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہم وطن مرات سافن کے سب سے زیادہ میجر فائنل میں پہنچنے کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔ میدویدیف پچھلے سال بھی فائنل میں پہنچے تھے لیکن انہیں سربیا کے نوواک جوکووچ سے شکست کاسامنا کرناپڑاتھا۔ میدویدیف نے ۲؍ گھنٹے۳۴؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ۳۹؍ ونرس لگائے اور ۴؍بار ستسپاس کی سروس بریک کی۔ ۲۵؍ سالہ میدویدیف کا اس جیت کے بعد ستسپاس کے خلاف۲۔۷؍کا کریئرریکارڈ ہوگیا ہے۔ روسی کھلاڑی نے گزشتہ سال بھی یونانی کھلاڑی کومیلبورن میں سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔ وہ ندال کے خلاف فائنل میں اپنا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ میدویدیف نے گزشتہ ستمبر میں یو ایس اوپن کا خطاب جیتا تھا۔ اگر وہ اتوار کو جیت جاتے ہیں تو وہ اپنی پہلی بڑی ٹرافی کے بعد اگلا گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ ندال کا میدویدیف کے خلاف۱۔۳؍ کاکریئر ریکارڈ ہے۔ میدویدیف گزشتہ سیزن کے آغاز سے  ہارڈ کورٹ میجرٹورنامنٹس میں اپنی مہم۱۔۱۹؍ پہنچاچکے ہیں۔ انہوں نے اس جیت سے ستسپاس کا پہلی بار یہاں فائنل میں پہنچنے کا خواب توڑدیا۔ ستسپاس۲۰۱۹ء اور۲۰۲۱ء میں بھی سیمی فائنل میں ہارگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK