Updated: May 14, 2026, 5:02 PM IST
| Miami
لیونل میسی کے دو گول کی بدولت انٹر میامی نے دو گول سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے ایم ایل ایس میچ میں سنسناٹی ایف سی کو ۳۔۵؍ سے شکست دے دی۔
لیونل میسی کے دو گول کی بدولت انٹر میامی نے دو گول سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے ایم ایل ایس میچ میں سنسناٹی ایف سی کو ۳۔۵؍ سے شکست دے دی۔میسی نے ۲۴؍ویں منٹ میں گول کر کے مہمان ٹیم کو برتری دلائی، لیکن ہاف ٹائم کے بعد کیون ڈینکی اور پاول بوچا کے گولز نے بدھ کو سنسناٹی کو برتری دلادی۔ آٹھ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی نے روڈریگو ڈی پال کے کراس پر ایک پرسکون فنش کے ساتھ گھنٹے بھر پہلے برابری کرلی۔
میزبان ٹیم نے برازیلین مڈفیلڈر ایوانڈر کے ذریعے برتری حاصل کی، جنہوں نے ایریا کے باہر جگہ بناکر ٹاپ لیفٹ کارنر میں ایک طویل فاصلہ کا شاٹ مارا۔ تاہم میامی ۷۹؍ویں منٹ میں ایک بار پھر برابری پر آگئی جب سبسٹیٹیوٹ ماٹیو سیلوِیٹی باکس میں آئے اور دور کارنر میں ایک شاٹ مارا، جس سے میسی کے ساتھ شروع ہوا موو ختم ہوگیا۔
اس نتیجے کے بعد انٹر میامی ۱۳؍ میچوں میں ۲۵؍ پوائنٹس کے ساتھ ایسٹرن کانفرنس میں دوسرے نمبر پر ہے، جو لیڈر نیشویلے سے دو پوائنٹس پیچھے ہےجبکہ سنسناٹی نو پوائنٹس پیچھے ہے۔
انٹرمیامی نےمیسی پر پیسوں کی بارش کردی !
فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف میدان کے بلکہ دولت کی دوڑ کے بھی سکندر ہیں۔ میجر لیگ ساکر ( ایم ایل ایس) پلیئرز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار نے فٹ بال کی دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔انٹرمیامی سے معاہدہ میں توسیع کے بعد میسی کی تنخواہ اور معاوضہ دُگنا ہوچکا ہے۔۲۸ء۳؍ملین ڈالر کی یہ خطیر رقم کچھ یوں بنتی ہے:سالانہ معاوضہ تقریباً۲۳۶؍کروڑ روپےجبکہ بنیادی تنخواہ تقریباً۲۰۹؍ کروڑ ہندوستانی روپے بنتے ہیں۔ یہ تو صرف وہ رقم ہے جو کلب انہیں دے رہا ہے ۔ اشتہارات، برانڈ اینڈورسمنٹ اور کلب کے شیئرز سے ہونے والی اربوں کی آمدنی اس کے علاوہ ہے!میسی کی بنیادی تنخواہ اب دُگنی ہو کر۲۵؍ ملین ڈالر ہو گئی ہے جبکہ ان کا کل طے شدہ معاوضہ۲۸ء۳؍ملین ڈالر(۲۶۷؍ کروڑ) تک پہنچ چکا ہے۔
میسی نے گزشتہ اکتوبر میں انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ میں توسیع کی تھی جس کے تحت وہ اب ۲۰۲۸ء تک فلوریڈا کی اس ٹیم کا حصہ رہیں گے۔۳۸؍ سالہ میسی نے میامی کیلئے ۶۴؍میچوں میں۵۹؍گول کیے ہیں اور وہ مسلسل دو بار لیگ کے انتہائی قیمتی کھلاڑی (ایم وی پی ) قرار پائے ہیں۔انٹر میامی لیگ کی سب سے مہنگی ٹیم بن کر ابھری ہے۔ٹیم کا کل پے رول۵۴ء۶؍ملین ڈالر ہے جو گزشتہ سیزن کے مقابلے ۴۶ء۸؍ملین ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔میسی کے تعلق سے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والےفیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا کے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیگ کے اوسط معاوضے میں بھی گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں۸ء۹؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو اب ۶۸۸۸۱۶؍ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔