Inquilab Logo

میسی کا کریئر کا ۷۰۰؍واں گول ،بارسلونا اور ایٹلیٹیکو کا مقابلہ ڈر ا

Updated: July 02, 2020, 11:56 AM IST | Agency | Barcelona

لالیگا میں بارسلونا اور ایٹلیٹیکو کا مقابلہ ۲۔۲؍گول سے ڈرا۔ میسی نے کلب کی جانب سے ۶۳۰؍واں گول کیا۔ ڈرا کے بعد بارسلونا کی خطاب کی امید کو دھچکا

messi - Pic : INN
لیونل میسی ۔ تصویر : آئی این این

اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے کریئر کا۷۰۰؍ واں گول اسکور کیا لیکن ایٹلیٹیکو میڈرڈفٹبال کلب  نے اسپینش لیگ لالیگا میں بارسلونا فٹبال کلب کو ۲۔۲؍سے برابری پر روک دیا۔اس ڈرا کے ساتھ ہی بارسلونا فٹبال کلب کی خطاب  جیتنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگاہے۔
  بارسلونا فٹبال کلب نے یہ تیسرا ڈرا کھیلا اور سیزن ختم کرنے کیلئے اسے مزید ۵؍کھیلنے ہیں۔ پوائنٹ ٹیبل میں وہ ریئل میڈرڈ سے ایک پوائنٹ پیچھے ہے حالانکہ ریئل میڈرڈ کے پاس بھی ۴؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ریئل میڈرڈ کے ۳۲؍میچوں میں  ۷۱؍پوائنٹس ہیںجبکہ بارسلونا فٹبال کلب کے ۳۳؍میچوں میں۷۰؍پوائنٹس ہیں۔ریئل میڈرڈ کا مقابلہ  گیٹافے  سے ہوگا اور اس کے پاس ۵؍ میچ باقی رہنے کے ساتھ ۴؍ پوائنٹس سے اضافے کا سنہری موقع ہے۔
 یاد رہے کہ  بارسلونا کی ٹیم ریئل میڈرڈفٹبال کلب  سے ۲؍ پوائنٹس آگے تھی جب اس لیگ کو مارچ میں کورونا وائرس کی  وبا کےسبب روک دیا گیا تھا۔ کھیل کی بحالی کے بعد سے ریئل میڈرڈ نے ۵؍ میچ جیتے ہیں۔دوسری طرف  بارسلونا نے ۶؍ میں سے ۳؍ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
 منگل کی دیر رات ہونےوالے میچ میں بارسلونا نے۱۱؍ویں منٹ میں برتری حاصل کرلی  جب میسی  کے ایک کارنر پرایٹلیٹیکو کے اسٹرائیکر ڈیگو کوسٹا نے اپنے ہی گول میں گیند ڈال دی۔ ساؤل نگیوز نے  ۱۹؍ ویں منٹ میں اسکور برابر کردیا۔ انہو ںنے پنالٹی پر ایک گول کرکے ایٹلیٹیکو کا اسکور برابر کردیا۔ 
 میچ کے دوسرے ہاف میں لیونل میسی نے۵۰؍ ویں منٹ میں پنالٹی  پر ایک بار پھر گول کرکے بارسلونا کو برتری دلائی ۔ یہ میسی کا کلب کیلئے ۶۳۰؍واں گول تھااور انہوںنے ارجنٹائناکی ٹیم  کیلئے ۷۰؍گول کئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طورپر انہوں نے ۷۰۰؍گول اسکور کئے  ہیں۔ یہ اس سیزن میں ان کا۲۲؍ واں گول تھا۔ میچ کے ۶۲؍ویں منٹ میں ایٹلیٹیکو کو ایک اور پنالٹی ملی اور اس پر ساؤل نے ایک اور گول کرکے اسکور ۲۔۲؍کردیا اور یہی اسکور میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ 
 میچ ڈرا ہونے سے بارسلونا کو ۲؍پوائنٹس کا نقصان ہوا اور وہ دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔ اسے پوائنٹس کا مسلسل نقصان ہورہا ہے۔ اس کی وجہ سے پریشان اس کے کوچ کیو کیو سیٹین نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بہت بری بات  ہے۔ ہم مسلسل پوائنٹس گنوا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم خطاب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ اس کے باوجود ہم خطاب کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 
 اس میچ میں کیو کیو سیٹین نے اسٹرائیکر انٹوئین گریزمین  اور انسو فاتی کو بینچ پر رکھا تھا اور صف اول میں لوئیس سواریز اور لیونل میسی کے ساتھ نوجوان کھلاڑی رکی پوئی کو موقع دیا تھا۔ اس کی وجہ سے سواریز اور لیونل میسی گول کرنے کے زیادہ مواقع نہیں بناپائے۔ حالانکہ پوئی نے اپنی طرف سے اچھی کوشش کی اور انہوں نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ 
 میچ کے بعد ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب کے منیجر ڈیگو سیمون نے کہاکہ کراسکو نے اچھی کوشش کی اور اس نے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ارجنٹائنا سے تعلق رکھنے والے ایٹلیٹیکو کے کوچ نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے بارسلونا فٹبال کلب کے ساتھ میچ ڈرا کیا اور ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ ہم چمپئن لیگ کے اگلے سیزن میں براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK