Inquilab Logo

زیادہ سے زیادہ رن بنانا اور اچھی شروعات کرنا میرا کام ہے:معین علی

Updated: April 21, 2021, 12:02 PM IST | Agency | Mumbai

چنئی سپرکنگز کے آل راؤنڈر نے کہا :مجھے لگتا ہے کہ ایک ٹیم کے طورپر ہم سبھی نے اچھا کرکٹ کھیلا اورجیت میں سبھی کا تعاون رہا حالانکہ بلے بازی کیلئے وکٹ مشکل تھا

Moeen Ali.Picture:INN
معین علی۔تصویر :آئی این این

 راجستھان رائلز کے خلاف یہاں پیر کو آئی پی ایل۲۰۲۱ء کے ۱۲؍ویں مقابلے میں بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ بنے معین علی (۲۶؍اور ۷؍ر پر ۳؍وکٹ ) نے کہا کہ یہاں میرا کام ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ رن بنانا اور ایک اچھی شروعات کرناہے۔جب مجھے کھیلنے کےلئے بھیجا گیا تب بلے بازی کے لئے وکٹ آسان نہیں تھا،لیکن وہ اپنے دونوں آرڈر (بلے بازی اور گیند بازی) کی کارکردگی سے خوش ہیں۔انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ ایک  ٹیم کے طورپر ہم سبھی نے اچھا کرکٹ کھیلا۔جیت میں سبھی کا تعاون رہا۔راجستھان رائلز کے بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کریز پر آتے ہی میں سمجھ گیا کہ جب بھی کپتان مجھے بلائیں گے تو میرے پاس وکٹ لینے کا اچھا موقع ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ اسپنروں کےلئے یہ اچھا وکٹ ہے اور اگر آپ صحیح جگہ پر گیند کو پھینکتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ وکٹ لینے کا موقع ملے گا۔‘‘انہوں نے کہاکہ ٹیم کی فتح میں اہم کردار  اداکرنے کے بعد بہت اچھا لگ رہا ہے اور امید کرتاہوں کہ آئندہ ہونےوالے میچوں میں بھی ایسی ہی کارکردگی دُہراؤں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK