Inquilab Logo

محمد صلاح ایف ڈبلیو اے فٹبالر آف دی ایئر قراردیئے گئے

Updated: May 01, 2022, 1:29 AM IST | liverpool

لیورپول کے صلاح نے دوسری بار ایف ڈبلیو اے کے صحافیوں سے۴۸؍ فیصد ووٹ کے ساتھ باوقارانعام جیتنے میں کامیابی حاصل کی

Mohamed Salah
محمد صلاح

: فٹبال رائٹرس اسوسی ایشن (ایف ڈبلیو اے) نے جمعہ کو مصرکے فٹبالر محمد صلاح کو۲۰۲۲ء کا فٹبالر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ ۲۰۱۸ء میں اپنی کامیابی کے بعدلیورپول کے نمبر۱۱؍ صلاح نے دوسری بار ایف ڈبلیو اے کے صحافیوں سے ۴۸؍ فیصد ووٹ کے ساتھ باوقارانعام جیتنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ کیون ڈی برائن اور ڈیکلان رائس نے بالترتیب دوسرااور تیسرامقام حاصل کیا۔
 صلاح منیجر یورگین کلوپ کی ٹیم کے ان ۹؍ اراکین میں سے ایک ہیں جنہوں نے رائے شماری میں ووٹ حاصل کیا۔ غور طلب ہے کہ صلاح کو ٹرافی ۵؍ مئی کو دی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ مصری فٹبالر نے ایک بارپھر گول کے تناظر میں کرشماتی اعدادوشمار حاصل کئے ہیں۔ صلاح پریمیر لیگ گولڈن بوٹ (۲۲؍گول) اور پلے میکر آف دی سیزن (۱۳؍ اسسٹ) دونوں ایوارڈس کیلئے سب سے آگے ہیں۔ صلاح نے اس دوران تمام مقابلوں کے۴۴؍ میچوں میں حصہ لیا اور۳۰؍ گول کئے  اور۱۴؍گول کرنے میں معاونت بھی کی۔ صلاح کینی ڈالگلش اور جان بارنس کے بعد لیورپول کے صرف تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایف ڈبلیو ایوارڈ جیتا ہے۔ اس وقت لیورپول کی ٹیم محمد صلاح اور سادیو مانے کی بدولت اچھا کھیل رہی ہے اور اس کے ایک سیزن میں ۴؍خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ہے ۔ لیگ کپ اس نے جیت لیاہے، ایف اے کپ کے فائنل میں ہے اور چمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں ہے۔ 

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK