Inquilab Logo

محمد صلاح کے ۲؍گول ،لیورپول کلب کی شاندار فتح

Updated: September 30, 2021, 2:09 PM IST | Agency | Porto

انگلش کلب نے پورٹو کو ۱۔۵؍ سے شکست دےدی۔ سادیو مانے نے بھی ایک گول کیا

Mohamed Salah. Picture:INN
محمد صلاح ۔ تصویر: آئی این این

 لیورپول فٹبال کلب نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پورٹو ایف سی کو اس کے ہی میدان پر ۱۔۵؍ سے شکست دے کر۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ چمپئن لیگ کے گروپ بی کے میچ میں انگلش فٹبال کلب نے اچھا فٹبال کھیلا اور حریف ٹیم پر جم کر حملے کئے۔   اس میچ میں محمد صلاح نے ۲؍گول کئے تھے۔  منگل کو ہونے والے چمپئن لیگ کے میچ میں لیورپول کی جانب سے محمد صلاح نے آغاز کیا اور ۱۸؍ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ فرسٹ ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈ قبل سادیو مانے نے جیمس ملنرکی مدد سے لیورپول کیلئے دوسرا گول کرکے میزبان فٹبال کلب پر زبردست دباؤ ڈالا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں محمد صلاح نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر۔۳؍ سے آگے کردیا۔ ۶۰؍ویں منٹ میں صلاح نے سی جونس کی مدد سے ٹیم کیلئے اہم گول کیا۔ ۷۵؍ویں منٹ میں پورٹو فٹبال کلب کی جانب سے ایک کامیاب کوشش ہوئی اور ایم تریمی نے ایف ویرا کی مدد سے ٹیم کیلئے واحد گول کیا۔ اس گول کے ۲؍منٹ بعد ہی لیورپول کے رابرٹو فرمینو نے لیورپول کا چوتھا گول کیا۔ انہوں نے سی جونس کی مدد سے یہ گول کیا۔ ۸۱؍ویں منٹ میں رابرٹوفرمینو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا ۵؍ واں گول کرکے اسکور ایک۔۵؍ کردیا اور اسی اسکورپر میچ ختم ہواہے۔ گروپ بی میں ۲؍میچ کے لیورپول کی ٹیم ۶؍پوائنٹس کے ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ دوسرے نمبرپر موجود ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ۴؍پوائنٹس ہیں۔ ایف سی پورٹو تیسرے اوراٹلی کا فٹبال کلب اے سی میلان چوتھے نمبرپر ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK