Inquilab Logo

محمدصلاح کا ۲۰؍واں گول، لیورپول کی فتح،مانچسٹر سٹی کی شکست

Updated: December 09, 2021, 12:27 PM IST | Agency

لیورپول نے چمپئن لیگ میں اے سی میلان کو ۱۔۲؍ سے شکست دےدی۔ مانچسٹرسٹی کو لیپزگ کے ہاتھوں شکست برداشت کرنی پڑی۔ ریئل بھی فاتح

Mohamed Salah. Picture:INN
محمد صلاح ۔ تصویر: آئی این این

 یوئیفا چمپئن لیگ کے میچ میں لیورپول فٹبال کلب نے اے سی میلان فٹبال کلب کو  ۱۔۲؍ سے شکست دےدی۔ اس میچ میں لیورپول کی جانب سے محمد صلاح نے ۲۰؍واں گول کیا۔ انہوں نے سیزن کے سبھی ٹورنامنٹ کے ۲۱؍میچو ںمیں ۲۰؍واں گول کیا۔  لیگ کے دیگر ایک میچ میں مانچسٹر سٹی کو لیپزگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ اسے جرمنی کے فٹبال کلب نے ۱۔۲؍ سے ہرادیا۔ ایک اور میچ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے انٹرمیلان کو ۱۔۲؍ سے ہرا کر گروپ کے ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔  منگل کی دیر رات لیورپول فٹبال کلب اور اے سی میلان فٹبال کلب کے درمیان ہونے والے میچ میں پہلا گول میلان کی جانب سے فکائیو تموری نے کیا۔  ۲۸؍ویں منٹ میں انہوںنے برتری دلائی۔ اس کے بعد ۳۶؍ویں منٹ میں محمدصلاح نے لیورپول کو برابری دلائی  او ر اسکور ۱۔۱؍کردیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایان رش کے بعد ۵؍سیزن میں لیورپول کی جانب سے  ۲۰؍گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ میچ کے دوسرے ہاف میں لیورپول کی جانب سے برتری کا گول ڈیووک اوریگی نے کیا۔ اس فتح کے ساتھ لیورپول گروپ میں ۶؍میچوں میں   ۱۸؍پوائنٹس کے ٹاپ پوزیشن پر رہا۔ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کا میچ انٹرمیلان سے تھا اور اس کی جانب سے پہلا گول ۱۷؍ویں منٹ میں ٹونی کروس نے کیا۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں مارکو اسینسیو نے دوسرا گول کیا۔ میچ کے ۶۴؍ویں منٹ میں نکولو بریلا کو ریڈ کارڈ ملا اور انٹرمیلا ن فٹبال کلب نے بقیہ پورا میچ  ۱۰؍کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل کیا۔  مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کویوئیفا چمپئن لیگ کے آخری گروپ لیگ میچ میں شکست ہوئی۔ اسے جرمنی کے فٹبال کلب لیپزگ نے ایک ۔۲؍ گول سے شکست دی۔ اس میچ میں سٹی کے کھلاڑی کائل واکر کو ریڈ کارڈ ملا  لیکن تب تک سٹی کی شکست یقینی ہوگئی تھی۔ سٹی کیلئے ایک گول ریاض محرز نے کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے پہلا گول ڈومینک زوبوزلائی نے اور دوسر ا گول اینڈرے سلوا نے دوسرے ہاف میں کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK