Inquilab Logo

محمد کیف نے وراٹ کوہلی کے کپتانی کے طریقے پر تنقید کی

Updated: July 17, 2021, 2:44 PM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز نے کہا: کوہلی صرف پلیئنگ الیون میں ایسے کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہیںجو اس وقت اچھے فارم میں ہیں

Virat Kohli. Picture:INN
محمد کیف۔تصویر :آئی این این

ورلڈ ٹیسٹ  چمپئن  شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے کے بعد وراٹ کوہلی ناقدین کی زد میں آگئے ہیں۔ وراٹ کی کپتانی میں ٹیم انڈیا بہت قریب پہنچ کر آئی سی سی کے ۳؍ ٹورنامنٹس میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہندوستان کے سابق بلے باز محمد کیف بھی وراٹ کی کپتانی کے طریقے سے خوش نہیں ہیں۔
 محمد کیف نے کہا کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم میں کسی بھی کھلاڑی کی جگہ مقرر نہیں ہے اور کوہلی صرف پلیئنگ الیون میں ایسے کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہیںجو اس وقت اچھے فارم میں ہیں۔ `اسپورٹس ٹاک سے گفتگو کرتے ہوئے کیف نے کہا’’اس ہندوستانی ٹیم میں کوئی چیز واضح  نہیں ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا ہوگا۔ وراٹ کوہلی اس طرح نہیں کھیل رہے ہیں۔ وہ دیکھتے ہیں کہ اس وقت کون سے کھلاڑی فارم میں ہیں اور انہیں پلیئنگ  الیون میں شامل کرتے ہیں۔ یہ کوہلی کا طریقہ ہے۔ آخر میں آپ فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے بحیثیت کپتان کتنی ٹرافیز جیتی ہیںاور انہوں نے آئی سی سی کی ایک بھی ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ خیال رہے کہ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستان آئی سی سی چمپئن  ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے ہار گیاتھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ۲۰۱۹ء ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں  ہندوستان  کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔ سابق بلے باز کا مزید کہنا تھا’’ `یہ ٹیم اور انتظامیہ ماضی کی کارکردگی کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی ہیں۔ وراٹ کوہلی اس طرف توجہ دیتے ہیں کہ آپ کی موجودہ شکل کیسی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوریا کمار یادو اور ایشان کشن کو موقع ملا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK