Inquilab Logo

تیسرے یکروزہ میں محمد سمیع، سچن تینڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

Updated: July 17, 2022, 10:21 AM IST | manchester

آج ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فائنل۔ روہت شرما بھی اظہرالدین کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔یکروزہ سیریز ایک ۔ ایک سے برابری پر ہے

Mohammed Sami
محمد سمیع

ہندوستان اور انگلینڈ کے  درمیان سیریز کا آخری یکروزہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا اور  اس آخری میچ میں تیز گیند باز محمدسمیع کے پاس لیجنڈری بلے باز سچن تینڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔سمیع کے علاوہ ہندوستانی کپتان روہت شرما ون ڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں سابق کپتان محمد اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
    اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ کوئی بلے باز سچن تینڈولکر کا ریکارڈ توڑنے والا ہے یا ان کے قریب ہے لیکن یہاں معاملہ مختلف ہے۔ یہاں ہندوستانی فاسٹ بولر محمدسمیع جلد ہی ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ یہ ون ڈے میں ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ ہے۔ سچن نے اپنے ون ڈے کریئر میں۴۶۳؍ میچوں میں۱۵۴؍ وکٹ حاصل کئے ہیں اور وہ اس فہرست میں ۱۲؍ ویں نمبر پر ہیں۔ محمدسمیع اب تک۱۵۲؍ وکٹ لے چکے ہیں اور اگر وہ اولڈ ٹریفورڈ میں مزید ۲؍ وکٹ لیتے ہیں تو وہ سچن کی برابری کر لیں گے۔۳؍وکٹ   لینے پر وہ ان سے آگے نکل جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کپتان روہت شرما بھی ایک ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ اگر شرما اس میچ میں ۲۰؍ رن بنا لیتے ہیں تو وہ ون ڈے کرکٹ میں ہندوستانی بلے بازوں کے سب سے زیادہ رن بنانے والوں کی فہرست میں سابق کپتان محمد اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ اظہر نے اس فارمیٹ میں ۳۳۴؍میچوں میں  ۹۳۷۸؍ رن بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما نے۲۳۲؍ میچوں میں۹۳۵۹؍ رن بنائے ہیں۔اتوار کو انگلینڈ کی ٹیم بھی میچ جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دے گی۔ سیریز ایک ۔ ایک سے برابری پر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK