Inquilab Logo

انگلینڈ کی ورلڈ کپ جیت میں آئی پی ایل کا اہم رول: مورگن

Updated: July 31, 2020, 11:32 AM IST | Agency | London

انگلینڈ کے محدود اوورز کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۱۹ءمیں حصہ لے کر ان کی ٹیم کے بہت سے کھلاڑی دباؤ میں کھیلنے کے عادی ہو گئے جس کی وجہ سے انھوں نے ورلڈ کپ جیتنے میں مدد فراہم کی۔

Morgan
انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن

انگلینڈ کے محدود اوورز کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۱۹ءمیں حصہ لے کر ان کی ٹیم کے بہت سے کھلاڑی دباؤ میں کھیلنے کے عادی ہو گئے جس کی وجہ سے انھوں نے ورلڈ کپ جیتنے میں مدد فراہم کی۔مورگن نے کہا کہ آئی پی ایل میں کھیلنے کا فیصلہ اینڈریو اسٹراس کا قدم تھا جو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ میں نے صرف اس فیصلے کی منظوری دی کیونکہ بین الاقوامی باہمی سیریز میں پریشر کی سطح  چمپئن ٹرافی اور ورلڈ کپ میں دباؤ کی سطح سے بہت مختلف ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ اگر آپ فرق کی بات کرتے ہیں  تو جب آپ غیر ملکی کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلتے ہیں تو آپ کی توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ جب آپ آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں تو آپ پر دباؤ اور آپ کی توقعات دونوں مختلف ہوتی ہیں۔
 مورگن نے کہا کہ یہ آپ کو اپنے کمفرٹ زون سے باہر لے جاتا ہے۔ آئی پی ایل میں کھیلنا کافی منافع بخش ہے۔ اس سے ہم سب کی طرز فکر میں ایک بڑی تبدیلی آئی۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ ہم ان کے پلیٹ فارم کے لئے ان کے کھلاڑیوں کی مدد لے رہے ہیں۔
 مورگن کے مطابق ۲۰۱۹ءورلڈ کپ سے قبل اس حوالے سے بات چیت ہوئی تھی کہ کھلاڑیوں کو مزید نڈر کیسے بنایا جائے اور انہوں نے ای سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اینڈریو اسٹراس کو اس بات پر راضی کیا کہ انگلش کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے لئے دستیاب کرایا جائے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کسی عالمی ایونٹ سے وابستہ دباؤ ہی انڈین ٹی ۔۲۰؍لیگ کے جیسا ہوسکتا ہے۔ 
 مورگن نے ہرشا بھوگلے کے ساتھ  کرک بز  میں کہا کہ آئی پی ایل میں کھیلنا اسٹراس کے منصوبے کا حصہ تھا۔ میں نے اسے اس پر مجبور کیا کیونکہ بین الاقوامی باہمی سیریز میں چمپئن ٹرافی یا ورلڈ کپ میں موجود دباؤ کو ختم کرنا مشکل ہے۔ انگلینڈ نے اپنا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل نیوزی لینڈ کو باؤنڈری کاؤنٹ اصول پر شکست دے کر گزشتہ سال لارڈز میں اپنے نام کرلیا تھا ۔مورگن نے یہ بھی بتایا کہ آئی پی ایل کھلاڑیوں کو ان کے کمفرٹ زون سے باہر آنے میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK