Inquilab Logo

ایم ایس دھونی نے کی رتو راج گائیکواڈ اوررویندر جڈیجا کی زبردست تعریف

Updated: October 31, 2020, 3:06 AM IST | Dubai

چنئی سپرکنگز کے کپتان نے کہا: میرے خیال میں اس میچ میں منصوبے ہمارے حق میں تھے۔ خوشی ہے کہ ہم نے ٹاس جیتا۔

Dhoni and Ruturaj. Photo: INN
دھونی اور رتوراج۔ تصویر: آئی این این

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے نوجوان بلے بازوں رتوراج گائیکواڈ اور رویندر جڈیجا کی تعریف کی ہے ، انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے سرجیت کا سہرا باندھا ہے۔کولکاتانائٹ رائیڈرس کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے میچ کے بعد سرجڈیجا کے نام سے معروف رویندر جڈیجا اور رتو راج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس میچ میں منصوبے ہمارے حق میں تھے۔ ٹیم کی جیت میں رتوراج گائیکواڈ اور رویندر جڈیجا نے کلیدی کردار ادا کیا۔ رتوراج نے اچھی بلےبازی کرتے ہوئے۵۳؍ گیندوں پر۷۲؍ رن بنائے جس میں ۶؍ چوکے اور۲؍ چھکے شامل تھے۔ اسی کے ساتھ ہی آخر میں بیٹنگ کرنے آئے رویندر جڈیجا نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ سر جڈیجا نے ۱۱؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ۳۱؍ رن جوڑے جس میں ۲؍ چوکے اور ۳؍چھکے شامل تھے۔مہندر سنگھ دھونی نے میچ کے بعد جڈیجا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس میچ میں منصوبے ہمارے حق میں تھے۔ خوشی ہے کہ ہم نے ٹاس جیتا۔ جڈیجا اس سیزن میں عمدہ بیٹنگ کررہے ہیں ۔ ہماری ٹیم میں وہ واحد بلے باز ہیں جو آخری اوور میں رن بنانے کی ذمہ داری لے رہے ہیں ۔ 
مجھے اپنی طاقت پر اعتماد تھا: رویندرجڈیجا
چنئی سپر کنگز کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس پر۶؍ وکٹوں سے جیت پر رویندر جڈیجا نے کہا کہ میں نیٹ پر اچھی طرح سے گیند ہٹ کر رہا تھا اور میں ایک بار پھر میدان میں بھی ایسا ہی کرنا چاہتا تھا۔ میچ جیتنے کے بعد جڈیجا نے کہا کہ وہ نیٹ پر جو کررہے تھے وہی انہوں نے میدان میں بھی کیا۔ میچ کے بعد جڈیجا نے کہا کہ میں نیٹ پر اچھی طرح سے گیند ہٹ کر رہا تھا اور میں ایک بار پھر میدان میں بھی ایسا ہی کرنا چاہتا تھا۔ آپ کو آخری۱۲؍گیندوں پر زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ بس گیند کو دیکھو اور ہٹ کرو ۔ 
جڈیجا کا کمال، کولکاتا کے خلاف چنئی کی دلچسپ جیت
نوجوان بلے باز رتوراج گائیکواڈ کی۷۲؍ رن کی شاندار اننگز اوررویندر جڈیجا کی آخری دو گیندوں پر دو چھکوں سمیت ناٹ آؤٹ ۳۱؍ رن کی طوفانی اننگز کی بدولت چنئی سپرکنگز نے جمعرات کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ۶؍ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل مقابلہ جیت لیا اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو پلے آف کی دوڑ میں پھنسا دیا ہے ۔ 
 کولکاتانائٹ رائیڈرس نے سلامی بلے باز نتیش رانا کی۸۷؍ رن کی زبردست اننگز کی بدولت ۲۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر۱۷۲؍ رن کا چیلنج بھرا اسکور بنایا جبکہ چنئی نے۲۰؍ اوور میں ۱۷۸؍ رن بنا کر دلچسپ جیت اپنے نام کر لی۔ 
خود پر اعتماد ہے: رتوراج گائیکواڈ
 آئی پی ایل۱۳؍ میں لگاتار دوسری نصف سنچری بنانے والے نوجوان بلے باز رتوراج گائیکواڈ نے چنئی سپر کنگز کو ایک بڑی کامیابی میں مدد فراہم کی اور کہا کہ انہیں خود پر اعتماد ہے اور اسی وجہ سے وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔مفید اننگز کے لئے رتوراج کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ کے بعد رتوراج نے کہا کہ مجھے اچھا لگ رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK