Inquilab Logo

ممبئی انڈینس کی ٹیم نائٹ رائیڈرس کوشکست دینے کیلئے بے قرار

Updated: September 23, 2021, 12:18 PM IST | Agency | Abu Dhabi

آئی پی ایل میں آج دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس پچھلی شکست کو بھول کر میدان پر اترے گی۔ روہت شرمااور ہاردک پانڈیا کے کھیلنے کا امکان۔کولکاتا بھی مقابلے کیلئے تیار

Kieron Pollard of Mumbai and Andre Russell of Kolkata.Picture:INN
ممبئی کے کیرون پولارڈ اور کولکاتا کے آندرے رسل ۔ تصویر: آئی این این

 دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس   پچھلے میچ کی ناکامی کو بھول کر یہاں جمعرات کو  اپنے آئی پی ایل میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے خلاف مضبوط کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرے گا۔  ممبئی نے آخری میچ روہت شرما اور اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بغیر کھیلاتھا۔ ان دونوں کو معمولی چوٹ  کے ساتھ احتیاطی تدابیر کے طور پر آرام دیا گیاتھا۔ چنئی سپر کنگز نے اس میچ میں ممبئی کو ۲۰؍ رن سے شکست دی تھی۔ ممبئی انڈینس کے ہیڈ کوچ مہیلا جئے وردھنے کے مطابق  روہت شرما کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کیخلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ دوسری طرف کے کے آر نے لیگ کے دوسرے مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف ۹؍ وکٹوں سے زبردست کامیابی حاصل کی۔ وہ اسی کارکردگی کو دُہرانے کیلئے پرعزم ہے۔ ممبئی نے دوسرے مرحلے کا آغاز اپنے انداز میں نہیں کیا لیکن اب آدھا ٹورنامنٹ ہو چکا ہے اور دفاعی  چمپئن کو ٹاپ ۴؍ میں رہنے کیلئے فتح  لازمی ہے۔ روہت شرماکافی عرصے سے زبردست فارم میں ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسے برقرار رکھیں گے تاکہ بلے بازوں کو چنئی کے خلاف کی گئی غلطیوں کو سدھارنے میں مدد ملے۔ چنئی کے خلاف۱۵۶؍رن  کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کے  سوربھ تیواری کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی  پیش نہیں کر سکا۔ دوسری طرف  پہلے میچ میں شاندار جیت سے کے کے آر کے حوصلے بلندہیں۔ پہلے مرحلے میں جدوجہد کرنے والی کے کے آر کی ٹیم نے آر سی بی کے خلاف اس میچ میں خود کو مکمل طور پرتبدیل کیا۔   آر سی بی کے خلاف کولکاتا کے گیندبازوں نے اسپنر ورون چکرورتی اور آل راؤنڈر آندرے رسل کی قیادت میں شبھمن گل اور وینکٹیش ایّر کی اننگز سے ہدف کو حاصل کرلیا۔ کے کے آر نے اس میچ میں اپنا جارحانہ رویہ دکھایا تھا اور وہ ممبئی کے خلاف اسی جارحیت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔  ممبئی انڈینس کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے کپتان روہت شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بارے میں کہا ہے کہ دونوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK