Inquilab Logo

ممبئی نے تسلسل کی وجہ سے خطاب جیتا، تجربوں نے چنئی کو ڈبویا

Updated: November 25, 2020, 11:20 AM IST | Agency | New Delhi

ٹیم لائن اپ میں تسلسل کی وجہ سے ممبئی انڈینس نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسانی سے اپنے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) خطاب کا دفاع کرلیا جبکہ رنراپ چنئی سپرکنگزاس مرتبہ تجربوں کے سبب ناکام رہی اور پلے آف میں نہیں پہنچ سکی۔

Mumbai Indians.Picture :INN
ممبئی انڈینس ۔ تصویر:آئی این این

ٹیم لائن اپ میں تسلسل کی وجہ سے ممبئی انڈینس نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسانی سے اپنے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) خطاب کا دفاع کرلیا جبکہ رنراپ چنئی سپرکنگزاس مرتبہ تجربوں کے سبب ناکام رہی اور پلے آف میں نہیں پہنچ سکی۔ 
 گلوفنس کے کرک ڈیٹا میٹرکس وائٹ پیپر نے  آئی پی ایل کے اپنے تجزیہ کی بنیاد پر بتایاکہ آئی پی ایل کے۱۳؍ ویں سیزن کا  پہلا میچ کھیلنے والی دو ٹیمیں ممبئی انڈینس اور چنئی سپرکنگز کو کیا چیزیں الگ بناتی   ہیں۔ ممبئی اور چنئی نے آئی پی ایل۲۰۲۰ء کا آغاز دو چوٹی کی ٹیموں کے طور پر کیا تھا۔ایک  نے موجودہ فاتح  کے طور پر اور ایک نے رنر اپ کے طور پر ۔ ممبئی انڈینس نے اس پر لگی امیدوں کو پورا کیا لیکن چنئی ناکام ثابت ہوئی۔ کرک ڈیٹا میٹرکس نے  آئی پی ایل میں پھینکی گئی۱۴۷۰۰؍لیگ گیندوں کا تجزیہ کیا ہے۔ ہر گیند کو گلوفنس کے کاپی رائٹ والے ٹول سے۴۰؍ پیمانے پر ناپا گیا ہے۔ آئی پی ایل۲۰۲۰ء پر وائٹ پیپر کی تحقیق کو ۵؍ لاکھ ۶۰؍ ہزار۲۸۰؍ مختلف میٹرکس پر ناپا گیا ہے۔ ۵۶۰۲۸۰؍پرائمری اسٹڈی کے بعد  جو  نتیجہ  ملا اس میں ممبئی انڈینس سب سے آگے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے سال کی رنراپ چنئی سپرکنگز نیچے گرتی ہوئی نظرآئی ہے۔ 
 سوریا کمار یادو ممبئی انڈینس کی جانب سے نمبر ۳؍ میں بلے بازی کررہے تھے۔ چوتھے اور ۵؍ویں نمبر پر وہ ۳؍ متبادل کے ساتھ گئے۔ سریش رائنا کی غیر موجودگی میں چنئی  کے پاس کبھی بھی طے بلے بازی آرڈر نہیں نظرآیا۔ ممبئی نے سوریا کمار کو تیسرے نمبر پر موقع دیا لیکن سی ایس کے مسلسل اس آرڈر   میںتبدیلیاں کرتی رہی ۔فاف ڈو پلیسس اور شین واٹسن نے اس نمبر پر۳۔۳؍اننگز کھیلی۔ جب  تک امباتی رائیڈو اس  نمبر پر جم کر کھیلتے چنئی کا ٹورنامنٹ  کا سفر ختم ہوچکا تھا۔ اسی طرح ممبئی نے نمبر ۴؍پر ۳؍ متبادل کو  آزمایا  جو زیادہ تر میچ کے حالات کے حساب سے  تھے۔ وہیں سی ایس کے نے ۱۲؍ اننگز میں ۶؍ مختلف کھلاڑیوں کو  آزمایا ۔ یہاں دونوں ٹیموں کے درمیان فرق اس  بات سے دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی نے نمبر ۴؍ پر۱۴۴ء۲۲؍کے اسٹرائیک ریٹ کے۴۳۷؍ رن  بنائے۔ وہیں  چنئی نے۱۱۸ء۸۱؍کے اسٹرائک ریٹ سے۲۵۹؍ رن بنائے۔بلے بازی میں تسلسل کی وجہ سے ممبئی کے گیندبازوں کو بھی فائدہ ہوا۔ ٹیم  کے جسپریت بمراہ اور ٹرینٹ بولٹ نے۲۹؍ اور۲۷؍وکٹ  لئے جبکہ چنئی  کے دیپک چاہر اور سیم کیرن۱۳؍ اور ۱۲؍وکٹ لئے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK