Inquilab Logo

ندال آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں ، ۲۱؍ویں گرینڈ سلیم کی جانب پیشقدمی

Updated: January 26, 2022, 11:10 AM IST | Agency | Melbourne

کوارٹر فائنل میں اسپینی اسٹار نےڈینس کو۵؍سیٹوں میں شکست دی۔ بارٹی بھی سیمی فائنل میں

Rafael Nadal. Picture:INN
اسپینی اسٹار کھلاڑی رافیل ندال ۔ تصویر: آئی این این

 اسپین کے رافیل ندال نے منگل کوکینیڈا  کے ڈینس شاپووالوو کو۵؍ سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دے کر ۷؍ویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا اور اب وہ ریکارڈ۲۱؍ویں گرینڈ سلیم سے صرف ۲؍ قدم دور رہ گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ اٹلی کے ماٹیو بیریٹنی سے ہوگاجنہوں  نے ایک اور کوارٹر فائنل میں گائل مونفلس کو ۴۔۶، ۴۔۶، ۶۔۳، ۶۔۳، ۲۔۶؍ سے ہرا دیا۔ 
 میلبورن میں اپنے۱۴؍ویں کوارٹر فائنل میں کھیلتے ہوئے رافیل  ندال نے ۴؍ گھنٹے اور ۷؍منٹ تک جاری رہنے والے میچ میںشاپووالوو کے خلاف ۵؍ سیٹوں میں۳۔۶، ۴۔۶،۶۔۴، ۶۔۳، ۴۔۶؍سےکامیابی حاصل کرلی۔  جیت کے بعدرافیل  ندال نے کہا’’ میرے لئے یہاں راڈ لیور ایرینا میں ایک بار پھر کھیلنا ہی سب کچھ ہے۔ اس لیے میں پرجوش ہوں اور ہر کسی کا شکریہ ادا کرنا کافی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا’’سچ یہ ہے کہ ۲؍ ماہ قبل ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ہم ٹور پر واپس جا سکیں گے یا نہیں، میرے لیے دوبارہ ٹینس کھیلنا زندگی کا تحفہ ہے۔ امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز نے منگل کو چیک جمہوریہ کی  فرینچ اوپن  چمپئن باربورا کریزیکووا کو شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔  دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے میچ میں کیز نے موجودہ سنگلز اور ڈبلز چمپئن باربورا کریزیکووا پر صرف ایک گھنٹے۲۵؍ منٹ میں  ۳۔۶،۲۔۶؍ سے کامیابی  حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے ۷؍ برسوں میں پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اس کے برعکس، کریزیکووا نے۱۲؍ ونر لگائے  اور۲۸؍غیر ضروری غلطیاں کیں۔ سڈنی کی فائنلسٹ کرزیکووا نے اپنے آخری۴۷؍ میچوں میں سے۳۸؍ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن اس میچ میں کیز نے میچ میں ۴؍ بار اپنی سروس بریک کی۔دوسری طرف  دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے منگل کو امریکہ کی جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی ایشیلے بارٹی۶۳؍ منٹ کے میچ میں ۲۱؍ ویں سیڈ جیسیکا کو ۲۔۶، صفر۔۶؍ سے ہرا کر۱۹۸۰ء میں وینڈی ٹرن بل کے بعد گھر پر کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلیائی خواتین سنگلز کھلاڑی بن گئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK