Inquilab Logo

میراتھن مقابلہ جیت کر ندال ومبلڈن کے سیمی فائنل میں داخل

Updated: July 08, 2022, 12:56 PM IST | Agency | London

ہسپانوی ٹینس کھلاڑی نے ٹیلر فرٹز کو ۵؍سیٹوں تک جاری رہنے والے میچ میںشکست دے دی، ہندوستان کی ثانیہ مرزا کی مکسڈ ڈبلز میں شکست

Rafael Nadal.Picture:INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی رافیل ندال نے یہاں ومبلڈن میں ۴؍ گھنٹے۲۰؍منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میںٹیلر فرٹز کو ۵؍سیٹوں میں ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ندال نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں ۳۔۶،۷۔۵،۳۔۶،۷۔۵،۷۔۶؍ سے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل میں ندال کا مقابلہ نک کرگیوس سے ہوگا۔نک نے ایک دیگر کوارٹر فائنل میں چلی کے کرسٹیان گارن کو ہراکر سیمی فائنل میں قدم رکھا۔ ۲۲؍ بار کے گرینڈ سلیم فاتح  رافیل ندال دوسرے سیٹ میں میڈیکل ٹائم آؤٹ کیلئے کورٹ سے باہر چلے گئے تھے۔ وہ ۴؍ گھنٹے۲۰؍منٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں پیٹ کی تکلیف سے بھی پریشان  نظر آئےلیکن یہ انہیں جیتنے سے نہیں روک سکی۔پہلا سیٹ ہارنے کے بعد ندال نے اپنی جارحیت کو تیز کیا اور مخالف کھلاڑی پر ایسا دباؤ بنایا جس سے وہ باہر نکل نہیں پائے۔میچ کے بعد ندال نے کہا کہ پیٹ کی تکلیف کے سبب مجھے لگ رہا تھا کہ شاید مقابلہ پورا نہ کر سکوں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری جیت حاصل کر لی۔ دریں اثناء ایسی بھی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ شاید پیٹ کی تکلیف کے سبب دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی رافیل ندال سیمی فائنل نہ کھیل سکیں۔ واضح رہے کہ نک کرگیوس ہمیشہ ندال کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور کہتے تھے کہ وہ ایک دن ان کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔اب ان کی یہ خواہش پوری ہوگی۔ آسٹریلیا کے بیڈ بوائے نک کرگیوس نے چلی کے کرسچن گارین کوبدھ کے روز یکطرفہ انداز میں لگاتار سیٹوں میں ہراکر  کامیابی حاصل کرتے ہوئے ومبلڈن ٹینس  چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ کرگیوس ۲۰۰۵ءکے یو ایس اوپن میں لیٹن ہیوٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے آسٹریلوی مرد کھلاڑی بنے ہیں۔ کرگیوس نے یہ میچ ۲؍ گھنٹے ۱۳؍منٹ میں جیتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK