Inquilab Logo

ناندیڑ کی لتا عمریکر نے پیرا بیڈمنٹن میں کانسے کاتمغہ جیتا

Updated: November 16, 2022, 1:02 PM IST | ZA Khan | Nanded

 ناندیڑضلع کی رہائشی لتا پرمیشور عمریکر نے ٹوکیو(جاپان) میں یکم تا ۷؍نومبر تک منعقدہ ورلڈ پیرابیڈمنٹن چمپئن شپ کے خواتین ڈبلز مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔

Lata Parmeshwar Umarikar .Picture:INN
لتا پرمیشورعمریکر ۔ تصویر:آئی این این

 ناندیڑضلع کی رہائشی لتا پرمیشور عمریکر نے ٹوکیو(جاپان) میں یکم تا ۷؍نومبر تک منعقدہ ورلڈ پیرابیڈمنٹن چمپئن شپ کے خواتین ڈبلز مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کی اس شاندار کارکردگی پر انہیں ہر سطح سے پذیرائی مل رہی ہے۔اس عالمی ٹورنامنٹ میں، لتا نے تھائی لینڈ کی چیڈ ژیانگ کے ساتھ مل کر خواتین کے ڈبلز میں کرینہ لویالا (ارجنٹائنا ) اور روزا ویلسکو ٹیورن (پیرو) کی جوڑی کو سیدھے گیمزمیں۱۷۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍سے شکست دی۔اس کے ساتھ ہی، چوئی ونگ کو اور لام چنگیانگ (دونوں ہانگ کانگ سے) کی جوڑی نے۱۵۔۲۱، ۱۲۔۲۱؍ کے بڑے فرق  سے جیت کر سیمی فائنل میں اپنی پیشرفت کی تصدیق کی۔لتا پرمیشور سیمی فائنل میں پہنچ نہیں پائیں کیونکہ لتا کی پیر میں چوٹ کی وجہ سے انہیں پیرو کی روبی ملاگرا اور جیولینا پوویڈا جوڑی نے۱۰۔۲۱،۵۔۲۱؍ کے فرق سے شکست دے دی جسے باعث انہیں کانسہ کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔عیاں رہے لتا اب تک بین الاقوامی مقابلوں میں برازیل اور دبئی میں کانسے کے تمغے جیت چکی ہیں اسکے علاوہ انہوں نے قومی مقابلے میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین کانسے کے تمغے بھی جیتے ہیں۔ 

japan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK