Inquilab Logo

بیٹنگ تکنیک میں تینڈولکر کو کمال حاصل تھا : ناصر

Updated: July 07, 2020, 1:55 PM IST | Agency | New Delhi

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے مخاصمت کے معاملے میں سورو گنگولی کو میدان پر اپنا سب سے کٹر حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلے بازی کی تکنیک کے معاملے میں سچن تینڈولکر کو کمال حاصل تھا

Sachine Tendulkar - Pic : INN
سچن تیندولکر ۔ تصویر : آئی این این

 انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے مخاصمت کے معاملے میں سورو گنگولی کو میدان پر اپنا سب سے کٹر حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلے بازی کی تکنیک کے معاملے میں سچن تینڈولکر کو کمال حاصل تھا ۔
 انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ وہ کھیل کے دوران سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی سے نفرت کی حد تک دشمنی کرتے تھے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ گنگولی گراؤنڈ سے باہر بہت اچھے دوست تھے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ سچن تینڈولکر کے پاس ایک عمدہ تکنیک تھی اور اپنی کپتانی کے دور میں انہیں ماسٹر بلاسٹر کو آؤٹ کرنے کے طریقوں پر گفتگو کرنے میں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر جب میں کل وقتی بلے بازوں کے بارے میں بات چیت کرتا ہوں تو سچن تینڈولکر کے پاس ایک عمدہ تکنیک تھی جب میں انگلینڈ کا کپتان تھا تو مجھے یاد نہیں ہے کہ ٹیم کے کتنے اجلاس ہوتے تھے جن میں صرف تینڈولکر کو آؤٹ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاتا تھا۔
 میرے نزدیک دنیا کے تمام مقامات پر آسانی کے ساتھ رن بنانے کا ہنر بہترین تکنیک رہی ہے اور آج کے دور میں یہ تکنیک کین ولیمسن کے پاس ہے ، وہ گیند کو اچھی طرح کھیلتے ہیں ۔ حسین نے مزید کہا کہ ٹی ۲۰؍ کرکٹ کے نتیجے میں جدید کھیل کے کھلاڑی سخت کھیلتے ہیں ، ولیمسن تینوں فارمیٹ میں آسانی سے کھیلنے کا ہنر رکھتے ہیں اور اپنے کھیل کو ہر ایک کنڈیشن کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔
 ناصر نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ جب میں گنگولی کے خلاف کھیلتا تھا تو گنگولی کا مجھے ٹاس کے لئے انتظار کرانا اچھا نہیں لگتا تھا ۔ جب بھی وہ مجھے ٹاس کا انتظار کراتے تھے اور میں کہتا تھا کہ گنگولی ساڑھے ۱۰؍ بج گئے ہیں ، ہمیں ٹاس کرنا ہے۔سابق انگلش کپتان نے ساتھ ہی گنگولی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب میں ان کے ساتھ پچھلی دہائی سے کمنٹری کر رہا ہوں۔ وہ بہت اچھے اور پرسکون شخص ہیں  جب آپ ان کے ساتھ یا ان کے خلاف کھیلتے ہیں تو آپ انہیں پسند نہیں کرتے اور جب آپ کھیل کے بعد ان سے ملیں گے تو وہ اچھے لگیں گے۔ناصر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ گنگولی کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے ٹیم انڈیا کو ایک مشکل ٹیم کے طور پر تیار کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK