Inquilab Logo

روہت شرماکے خلاف اپنی بہترین گیندبازی کی کوشش کی: لاین

Updated: January 17, 2021, 12:58 PM IST | Agency | Brisbane

آسٹریلیا کے آف اسپنر ناتھن لاین نے کہا کہ ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ان کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنی بہترین گیندبازی کی کوشش کی۔

Nathan Lyon .Picture :INN
ناتھن لاین۔ تصویر:آئی این این

 آسٹریلیا کے آف اسپنر ناتھن لاین نے کہا کہ ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ان کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ  کی پہلی اننگز میں اپنی بہترین گیندبازی کی کوشش کی۔  لاین نے ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے ٹیم انڈیا کی پہلی اننگز میں روہت شرماکا وکٹ لیا۔ روہت شرمانے ۴۴؍ رن بنائے اور وہ اپنی نصف سنچری مکمل کئے بغیر ہی لاین کا شکار بنے۔لاین کا یہ۱۰۰؍واں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ ہے۔  لاین نے کہا ’’ یہاں کے ناظرین بہترین ہیں۔ روہت ایک عالمی سطح کے بلے باز ہیں اورمیں نے ان کے خلاف اپنی بہترین گیندبازی کی کوشش کی۔ یہ اچھا ہوتا کہ میں اپنے ماں باپ سمیت سبھی کے ساتھ ڈنر پر جاتا لیکن  بایوسیکورٹی کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ پہلے دن یہاں کا وکٹ ایسا تھا جیسے یہ میچ کا تیسرا دن ہو۔ ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر رشبھ پنت میرے خلاف ہمیشہ بڑے شاٹ مارنے کی کوشش کرتے ہیں اور میں ان کے خلاف گیندبازی کیلئے پرجوش ہوں۔ ان کے خلاف گیندبازی کرنادلچسپ رہتا ہے اور امید کرتاہوں کہ وہ میرا شکار بنیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK