Inquilab Logo

نیرج ۲۰۲۴ءتک موجودہ کوچ کیساتھ  وابستہ رہنے کے متمنی

Updated: October 09, 2021, 1:48 PM IST | Agency | New Delhi

اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے نیزہ پھینک ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے جمعہ کو اپنے موجودہ کوچ کلاؤس بارٹونٹز کو اپنے لیے ’بہترین ‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ۲۰۲۴ء پیرس گیمز میں بھی اپنی شاندار شراکت جاری رکھنا چاہیں گے۔

Neeraj Chopra. Picture:INN
نیزہ پھینک کھلاڑی نیرج چوپڑا ۔ تصویر: آئی این این

 اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے نیزہ پھینک  ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے جمعہ کو اپنے موجودہ کوچ کلاؤس بارٹونٹز کو اپنے لیے ’بہترین ‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ۲۰۲۴ء پیرس گیمز میں بھی اپنی شاندار شراکت   جاری رکھنا چاہیں گے۔  ایک مباحثے کے دوران ۲۳؍ سالہ چوپڑا نے کہا کہ بارٹونٹز کے طریقے ان کے مطابق ہیں کیونکہ بایو مکینک ماہر سنجیدہ سیشن کے دوران بھی لطیفے سناتے ہوئے خوشگوار ماحول پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے پہلے انفرادی اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے ابھینو بندرا کی موجودگی میں کہا کہ بعض اوقات میں پریکٹس سیشن کے دوران زیادہ سنجیدہ نہیں ہونا چاہتا۔ بہت سے کوچ ہیں جو چھڑی لے کرکھڑے رہتے ہیں  لیکن کلاؤس  سرایسے نہیں ہیں۔ جب بھی ہمیں عملی طور پر سنجیدہ اور مکمل طاقت حاصل کرنی پڑتی ہے ، ہم سنجیدگی سے کام کرتے ہیں ، لیکن بعض اوقات سیشن کے وسط میں وہ لطیفے کہتے ہیں اور یہ تربیت کے دوران ماحول کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔ ان کا تربیتی انداز مجھے اچھا لگتا ہے اور میں ان کی انگرانی میں اچھا کھیلتا ہوں۔ میں اگلے اولمپکس کے لیے بھی ان کے ساتھ تربیت جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ چوپڑا۲۰۱۹ء سے کلاؤس  کے ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل جرمنی سے تعلق رکھنے والے سابق ورلڈ ریکارڈ ہولڈر یوو ہن کی نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے تھے ، جنہیں حال ہی میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا نے تنخواہ اور تربیت کے طریقوں سمیت کئی اختلافات کی وجہ سے برطرف کر دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK