Inquilab Logo

نیوزی لینڈخاتون کی۱۳؍میچوں میں شکست کے بعد پہلی جیت

Updated: October 01, 2020, 11:14 AM IST | Agency | Brisbane

تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم نے آسٹریلیا کی خاتون ٹیم کو ۵؍وکٹ سے شکست دی

New Zealand Women`s First Victory. Picture:INN
نیوزی لینڈ خاتون کی پہلی جیت۔ تصویر: آئی این این

ایمیلیا کیر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو یہاں تیسرے اور آخری ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو۵؍ وکٹ سے شکست دے دی۔اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف۱۳؍ میچوں میں ہار کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے دونوں ٹی۲۰؍ میچ جیت کر سیریز جیت لی تھی۔ ایمیلیا نے پہلے بولنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ۴؍ اوورس میں۱۸؍ رن دے کر۲؍ وکٹ  لئے۔ اس کی مدد سے آسٹریلیائی ٹیم ۷؍ وکٹوں پر۱۲۳؍رن بناسکی۔ ایشلے گارڈنر نے اس کے لئے۲۹؍ رن بنائے۔ فاتح ٹیم نے۱۲۴؍ رن   کا ہدف۱۹؍ویں اوور کی تیسری گیند پر۵؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ایمیلیا کیر نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلے جانے والے ۳؍ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورس میں۷؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۲۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس نے مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے ۱۲۴؍رن کا ہدف دیا۔ میزبان ویمن ٹیم کی طرف سے ایشلے گارڈنر۲۹، کپتان میگ لیننگ۲۱؍ اورسوفی مولینیکس ۱۸؍ رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK