Inquilab Logo

لاتھم ڈبل سنچری کے قریب، بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کا بڑا اسکور

Updated: January 10, 2022, 1:40 PM IST | Agency | Christchurch

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر ۳۴۹؍رن بنالئے۔ کونوے بھی سنچری کے قریب

New Zealand batsmen Tom Latham and Devon Conway.Picture:INN
نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لاتھم اور ڈیون کونوے ۔ تصویر: آئی این این

 اوپنر ٹام لاتھم (ناٹ آؤٹ۱۸۶؍رن ) ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گئے ہیں اور  ان کی بہترین سنچری اور ڈیون کانوے (ناٹآؤٹ۹۹؍رن) کے ساتھ ان کی  دوسرے وکٹ کے لیے۲۰۱؍  رن  کی ناٹ آؤٹ  شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اتوار کو۹۰؍ اوورس میں ایک وکٹ پر ۳۴۹؍ رن کا بڑا اسکور بنالیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا  فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ ان کے مفاد میں نہیں رہا۔ لاتھم نے ول ینگ کے ساتھ پہلے وکٹ کیلئے ۱۴۸؍ رن کی زبردست شراکت قائم کی۔ پہلا ٹیسٹ جیتنے والے بنگلہ دیشی گیند بازوں نے پہلے دن وکٹوں کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ شریف الاسلام نے ینگ کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو دن کی واحد کامیابی دلائی۔ ینگ نے۱۱۴؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے۵۴؍ رن بنائے۔
  لاتھم نےیہ  شراکت کو ٹوٹنے کے بعد کانوے کے ساتھ مل کر رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔لاتھم نے اپنی ۱۲؍ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ اسٹمپ کے وقت تک لاتھم نے۲۷۸؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ۱۸۶؍ رن پر۲۸؍ چوکے لگائے جبکہ ان کے ساتھی کانوے نے۱۴۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۹۹؍ رن میں۱۰؍ چوکے اور ایک چھکا لگاچکے ہیں۔ پہلے میچ کے ہیرو عبادت حسین اس اننگز میں۲۱؍ اوورس میں۱۱۴؍ رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ شریف  نے۱۸؍ اوورس میں۵۰؍ رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK