Inquilab Logo

عالمی چمپئن شپ کا ہدف حاصل کر لیا، اب نظریں اولمپکس پر: نکہت زرین

Updated: May 26, 2022, 2:01 PM IST | Agency | New Delhi

تلنگانہ کی مکے باز نکہت نے کہا:مجھے خوشی ہے کہ میں نے ملک کے لئے عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے

Nikhat Zareen. Picture:INN
مکے باز نکہت زرین ۔ تصویر: آئی این این

 ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی نکہت زرین کی نظریں اب ۲۰۲۴ء پیرس اولمپکس میں تمغے پر ہیں۔ زرین نے ۱۹؍ مئی کو استنبول میں منعقدہ خواتین کی عالمی چمپئن شپ کے۵۲؍ کلوگرام کے فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹاماس کے خلاف صفر۔۵؍ سے آرام سے کامیابی حاصل کر لی۔وہ عالمی چمپئن بننے والی صرف ۵؍ویں ہندوستانی مکے باز ہیں۔ زرین نے اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا اور نیشنل فیڈریشن (بی ایف آئی) کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ پروقار تقریب کے دوران کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ میں نے ملک کے لئے عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ میں مستقبل میں مزید محنت کرنا چاہوں گی اور ہندوستان کے لئے تمغے جیتنا چاہوں گی۔  ایشین چمپئن شپ۲۰۱۹ء کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی زرین نے کہا’’اولمپکس میرا حتمی ہدف ہے لیکن وہاں کامیاب ہونے کیلئے مجھے بہت محنت کرنی ہوگی کیونکہ میں جانتی ہوں کہ اولمپکس کتنا بڑا مقابلہ ہے۔ میں نے اب تک جتنی محنت کی ہے اس سے دُگنی محنت کرنی پڑی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا’’ `اب مجھ پر زیادہ ذمہ داری ہے۔‘‘  خواتین کی جونیئر اور یوتھ ورلڈ باکسنگ چمپئن  شپ۲۰۱۱ء میں طلائی تمغہ جیتنے والی زرین کو کئی بار میری کوم کی مسلسل پرفارمنس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر زیادہ مواقع نہیں مل سکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  باکسنگ میں میرا اب تک کا سفر اچھا رہا ہے۔ یہ آسان نہیں تھا کیونکہ میں نے بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن اس اتار چڑھاؤ نے مجھے آج جہاںہوں وہاں تک پہنچنے کے لئے بہت زیادہ ترغیب دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK