Inquilab Logo

نوواک جوکووچ اورندال اٹالین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: September 18, 2020, 2:47 PM IST | Agency | Rome

ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور دفاعی چمپئن رافیل ندال نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ جوکووچ نے وائلڈ کارڈ سے داخلہ حاصل کرنے والے سالوٹوور کیرو کو۳۔۶ ،۲۔۶ ؍سے شکست دی جبکہ۶؍ماہ بعد کورٹ پر واپسی کرنے والے تجربہ کار رافیل ندال نے اپنے ہم وطن پابلو کیرینو بُستا کو۱۔۶ ،۱۔۶ ؍سے شکست دی۔

Rafael Nadal. Picture:INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

 ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور دفاعی چمپئن رافیل ندال نےاٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا جوکووچ نے وائلڈ کارڈ سے داخلہ حاصل کرنے والے سالوٹوور کیرو کو۳۔۶ ،۲۔۶ ؍سے شکست دی جبکہ۶؍ماہ بعد کورٹ پر واپسی کرنے والے تجربہ کار رافیل ندال نے اپنے ہم وطن پابلو کیرینو بُستا کو۱۔۶ ،۱۔۶ ؍سے شکست دی۔دریں اثنا خواتین کے زمرے میں ، ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے۹۹ ؍ویں رینکنگ کی کھلاڑی جیسمین پاولینی کو ۳۔۶،۴۔۶؍سے شکست دی۔انگلینڈ کے ٹینس اسٹار اور سیکنڈ سیڈ کائل ایڈمنڈ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کو  مردوں کےسنگلز کے ابتدائی راؤنڈ مین میزبان کھلاڑی مارکو سیچینیٹو نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے  دوسرے راؤنڈ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں میزبان ٹینس کھلاڑی مارکو سیچینیٹو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ۲۵؍ سالہ برطانوی نمبر دو کائل ایڈمنڈ کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں۶۔۳ ؍کی شکست کے باوجود ٹائی بریک پر اگلے دونوں سیٹس میں۶۔۷(۷۔۹) اور۲۔۶ سے ہرا دیا۔۲۵؍سالہ ایڈمنڈ نے روم میں پہلا سیٹ جیت کر مضبوط آغاز کیا اور بارش کے باعث کھیل معطل ہونے سے قبل کھیل۳۔۳ ؍سے برابر تھا۔ بارش رکنے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو۲۷ سالہ میزبان مارکو سیچینیٹو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ٹائی بریک پر جیت لیا۔ جرمنی کی اینا لینا اور ان کی رومانین جوڑی دار لوانا رالوکا اولارواٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔انہوں نے صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈس پر مشتمل آٹھویں سیڈ امریکی جوڑی کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔  اٹالین اوپن میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں جرمنی کی اینا لینا اور ان کی رومانین جوڑی دار لوانا رالوکا اولارو نے صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈس پر مشتمل آٹھویں سیڈ امریکی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں۱۔۶ اور۴۔۶ ؍سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK