Inquilab Logo

نوواک جوکووچ نے فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: March 09, 2021, 11:46 AM IST | Agency | New Delhi

اے ٹی پی رینکنگ میں سب سے زیادہ ٹاپ پر رہنے کاریکارڈ اپنے نام کیا حال ہی میں اپنا ۹؍واں آسٹریلین اوپن اور۱۸؍ واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے تجربہ کار راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ کر اے ٹی پی رینکنگ میں طویل عرصے تک برقراررہنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

Novak Djokovic .Picture :INN
نوواک جوکووچ ۔تصویر:آئی این این

 حال ہی میں اپنا ۹؍واں آسٹریلین  اوپن اور۱۸؍ واں گرینڈ سلیم خطاب  جیتنے والے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے تجربہ کار راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ کر اے ٹی پی رینکنگ میں طویل عرصے تک برقراررہنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جوکووچ اے ٹی پی کی تازہ ترین درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔سربیائی کھلاڑی نے ۳۱۱؍ہفتوں تک ٹاپ پر رہنے کا ریکارڈ بنادیا جبکہ فیڈرر نے۳۱۰؍ ہفتوں تک ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کیا تھا۔  جوکووچ نے کہا ’’یہ مجھے لیجنڈ کی راہ پر چلنے کیلئے ترغیب دیتاہے۔  میرے لئے یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ میں نے  اپنے بچپن کے خواب کو ان کے درمیان رہتے ہوئے پورا کیا۔ یہ کامیابی بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ جب آپ جذبے اور شوق سے کچھ کرتے ہیں تو سب کچھ ممکن ہوجاتا ہے۔جوکووچ  پہلی بار۴؍ جولائی۲۰۱۱ء کو درجہ بندی میں سرفہرست رہے ، انہوں نے اے ٹی پی ماسٹرس۱۰۰۰؍ کی ریکارڈ۳۶؍ ٹرافیزپر قبضہ کیا   تھا۔  اس کے بعد انہوں نے ۵؍ مختلف  وقت میں درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔راجر فیڈررنے ۱۶؍جولائی۲۰۱۲ء کوپیٹ سمپراس کے۲۸۶؍ ہفتوں تک رینکنگ میں سرفہرست رہنے کا ریکارڈ توڑدیاتھا۔۳۳؍ سالہ جوکووچ۲۱؍ مئی ۲۰۱۸ء کو درجہ بندی میں ۲۲؍ ویں نمبر پر آگئے تھے لیکن اسی سال (۲۰۱۸ء)  ۵؍نومبر کو انہوں نے ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی تھی۔ انہوں نے چھٹی بار درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ پچھلے سال انہوں نے سمپراس کے ریکارڈ کی برابری کی تھی۔ فیڈرر ، رافیل ندال اور جمی کونرس نے سال میں ۵۔۵؍ بار ٹاپ پر رہتے ہوئے سال کا  خاتمہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK