Inquilab Logo

مکائےکے ۶؍ وکٹ اور برینڈن کنگ کی شاہانہ اننگزنے ویسٹ انڈیز کو۱۔۱؍ سےبرابری دلائی

Updated: August 03, 2022, 2:20 PM IST | Agency | Basseterre

ویسٹ انڈیز نے دوسرا ٹی ۲۰؍ میچ ۵؍وکٹ سے جیت لیا۔ برینڈن کنگ نے میزبان ٹیم کی جانب سے نصف سنچری بنائی۔ ٹیم انڈیا معمولی اسکور پر آؤٹ

Brandon King.Picture:INN
برینڈن کنگ نے نصف سنچری بنائی ۔ تصویر:آئی این این

 ویسٹ انڈیز نے آسان  نظرآنے والے۱۳۸؍ رن کے ہدف کو مشکل بنا دیا۔ تاہم نوجوان گیندباز اویش خان آخری اوور میں۱۰؍ رن نہ بچا سکے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو ۵؍ وکٹوں سے آسان  کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے سیریز۱۔۱؍ سے برابر کرلی۔ ویسٹ انڈیز کو ایک موقع پر۷۲؍گیندوں پر ۷۵؍ رن درکار تھے اور ان کا صرف ایک وکٹ گرا تھا۔ اس آسان پوزیشن سے وہ مشکل مرحلے میں پہنچ گئے اور ایک وقت ایسا آیا کہ اسے۱۸؍ گیندوں پر ۲۷؍ رن  درکار تھے۔  انہیں آخری اوور میں۱۰؍ رن  درکار تھے۔ تاہم آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر اویس نے نو بال کی اور ڈیون تھامس نے فری ہٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھکا لگایا۔ نکولس پورن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اپنے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے اوبید مکائے نے تیز گیند بازی کی۔ انہوں نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر ہندوستانی کپتان روہت شرما کو پویلین بھیج دیا اور اس کے بعد اپنے دوسرے اوور میں سوریہ کمار یادو کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے اپنے اسپیل میں ۱۷؍ رن دے کر ۶؍ وکٹ  لئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپننگ کرنے آئے برینڈن کنگ نے۵۲؍ گیندوں پر۶۸؍ رن کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچنےمیں مدد فراہم کی۔ ہندوستان نے ایک پوزیشن پر۱۴؍ اوورس کے بعد ۱۰۴؍ رن بنائے تھے اور صرف ۴؍ ہی وکٹ گرے تھے۔ اس کے باوجود ہندوستانی ٹیم ۲۰؍ اوورس تک نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم ۴؍ گیندوں پہلے ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم نے آخری ۷؍ اوور میں صرف۳۷؍ رن  بنائے۔
 پاور پلے میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۵۶؍ رن بنائے تھے لیکن اس دوران اس کے ۳؍ وکٹ گر گئے۔ اس کے بعد رشبھ پنت بھی مڈ وکٹ پر چھکا مارنے کے معاملے میں عقیل حسین کی گیند پر کیچ ہو گئے۔ اس میں رویندر جڈیجا اور ہاردک پانڈیا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی انہوں نے تیزی سے رن بنانے کی کوشش شروع کی تو ان کا وکٹ گر گیا۔ ویسٹ انڈیز نے ۱۳۹؍رن کے ہدف کا تعاقب انتہائی مثبت انداز میں کیا۔ پہلے ۶؍ اوورس میں ان کی ٹیم نے کسی بھی وکٹ کے نقصان پر۴۶؍ رن بنائے۔ پاور پلے کے ٹھیک بعد کائل میئرس کا وکٹ گرگیا۔ اس کے بعد پورن بیٹنگ کرنے آئے اور ۸؍ویں اوور میں اویس کی گیند پرچھکا اور ایک چوکا لگایا۔ ہاردک اور اشون نے سب سے پہلے ہندوستان کو میچ میں واپس لانے کیلئے آگے بڑھے۔ ان ۳؍ اوورس میں انہوں نے صرف۱۱؍ رن  دئیے اور پورن کا وکٹ بھی حاصل کیا۔اس کے بعد اویس نے۱۶؍ویں اوور میں برینڈن کو بولڈ کیا۔ ہاردک اور ارشدیپ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے۱۶؍ اوور کے بعد لگاتار۱۰؍ گیندوں پر کوئی چوکایا چھکا نہیں دیا۔ ایک وقت ایسا آیاجب ویسٹ انڈیز کو۱۴؍ گیندوں پر۲۳؍رن  درکار تھے۔ تاہم یہاں سے ڈیون تھامس نے ویسٹ انڈیز کو میچ اپنے بل بوتے پر جیتا دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK