• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بین اسٹوکس نے کرکٹ کو کئی طریقوں سے بدل دیا ہے: اولی پوپ

Updated: February 14, 2024, 11:15 AM IST | Agency | Rajkot

انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ نے اپنا۱۰۰؍ واں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری کرنے والے ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنے کے انداز کو کئی معاملات میں بدل دیا ہے۔

Ollie Pope. Photo: INN
اولی پوپ۔ تصویر : آئی این این

انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ نے اپنا۱۰۰؍ واں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری کرنے والے ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنے کے انداز کو کئی معاملات میں بدل دیا ہے۔ اپنے آل راؤنڈ کھیل سے بیٹنگ اور بولنگ میں متاثر کرنے والے اسٹوکس نے کپتانی کی ذمہ داری ملنے کے بعد `بیزبال حکمت عملی کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے اپنا نقطہ نظر بدل لیا۔ اسٹوکس ۱۵؍ فروری کو راجکوٹ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے میدان پر اترتے ہی انگلینڈ کیلئے۱۰۰؍ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔ 
پوپ نے منگل کو راجکوٹ ایس سی اے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے پریکٹس سیشن کے موقع پر کہا کہ ’’انہوں نے شاید کئی طریقوں سے کھیل کو تبدیل کیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ان کے پاس اپنی ٹیم سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروانے کا طریقہ بھی ہے۔ ایشیز سیریز میں لارڈس ٹیسٹ کو کون بھول سکتا ہے جب مکمل دباؤ کے باوجود انہوں نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ 
 پوپ نے کہاکہ ’’وہ اب تک اپنے ۹۹؍ٹیسٹ کریئر میں کئی بار ایسا کر چکے ہیں اور یہ ناقابل یقین ہے۔ ‘‘اس بلے باز نے کہا’’ `کسی کے لئے بھی۱۰۰؍ ٹیسٹ میچ کھیلنا بہت اچھا ہے۔ ظاہر ہے ان کے کریئر میں اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن جب سے وہ کپتان بنے ہیں ان کی کارکردگی حیرت انگیز رہی ہے۔ پوپ نے کہا کہ اسٹوکس کا کھلاڑیوں کو سنبھالنے کا طریقہ انہیں دوسروں سے مختلف بناتا ہے۔ انگلش بلے باز نے کہا کہ `جب وہ کپتان بنے تو میں پلیئنگ الیون کا حصہ تھا۔ انہوں نے اسی لمحے واضح کر دیا کہ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔ اس سے میرے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ `ان کا مین مینجمنٹ بہت اچھا ہے۔ ان کے پاس ٹیم کے ہر رکن کے لئے وقت ہے، چاہے وہ فزیو ہو یا ڈاکٹر۔ میدان پر موجود کھلاڑیوں کی طرح وہ اپنی معاون ٹیم کے اراکین کو بھی وقت دیتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK