Inquilab Logo

آج ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین یکروزہ مقابلہ

Updated: January 14, 2020, 1:30 PM IST | Agency | Mumbai

وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف کامیاب کارکردگی کے بعد اب گھریلو میدان پر منگل سے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے سخت چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے اترے گی۔

وراٹ کوہلی وانکھیڈے میں میچ سے قبل پریکٹس کرتے ہوئے ۔تصویر : پی ٹی آئی
وراٹ کوہلی وانکھیڈے میں میچ سے قبل پریکٹس کرتے ہوئے ۔تصویر : پی ٹی آئی

 ممبئی : وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف کامیاب کارکردگی کے بعد اب گھریلو میدان پر منگل سے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے سخت چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے اترے گی جہاں مہمان ٹیم کی مضبوط بیٹنگ آرڈر اور میزبان ٹیم کے سرکردہ بولرس کے درمیان آمنا سامنا ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم  نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حیرت انگیز کارکردگی  کا مظاہرہ کیا اور صفر۔۳؍کے کلین سویپ کے بعد ہندوستان دورے پر پہنچی ہے جس میں  اس کے ا سٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر جیسے سرکردہ بلے بازوں کے بعد اس کی نئی سنسنی مارنس لبوشین پر سب کی نگاہیں لگی ہیں ۔
 لبوشین  نے ٹیسٹ کے ایک گھریلو سیزن میں سب سے زیادہ رن کے آسٹریلوی ریکارڈ میں آل ٹائم عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا تھا، لیکن اب سب دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیسا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان پچوں پر بلے باز لبوشین  کیلئے ہندوستانی گیند بازوں کا سامنا ایک بڑا چیلنج تو ہوگا ہی، ساتھ ہی اگر وہ یہاں کامیاب ہوتے ہیں تو آسٹریلوی ٹیم میں ان کی بادشاہت بھی قائم ہو جائے گی۔وارنر اورا سمتھ دونوں کو ہی ہندوستانی پچوں پر کھیلنے کا کافی تجربہ ہےجو آئندہ سیریز میں اہم  ثابت ہوں گے۔ا سمتھ ٹیم میں بلے بازی آرڈر تیسرے نمبر پر بلے بازی کیلئے اتریں گے جبکہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی بھی اسی آرڈر پر کھیلتے ہیں اور مسلسل کر اچھا کھیل  رہے ہیں۔ اوپننگ آرڈر میزبان ٹیم کے پاس لوکیش راہل، شکھردھون اور لوٹنے والے روہت شرما کے درمیان انتخاب دردِسر ہو سکتا ہے، تینوں  بلے باز فی الحال اچھے فارم میں ہیں۔
 ہندوستان نے اپنے میدان پر آخری ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز سےایک۔۲؍ سے جیتی تھی۔ اس سیریز میں ٹیم کی فیلڈنگ اس کیلئے باعث تشویش رہی تھی اور اب آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی ان غلطیوں میں وسیع پیمانے پربہتری کے ساتھ اترنا ہوگا۔ ہندوستان اس سیریز میں اپنی مضبوط ٹیم کے ساتھ اتر رہی ہے اور وراٹ، دھون، راہل اور روہت کے طور پر اس کے پاس مضبوط بلے بازی آرڈر ہے۔
  ہندوستانی کپتان وراٹ اور آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان اسٹیون ا سمتھ کے درمیان ہمیشہ سے میدان پر مقابلہ دیکھا گیا ہے جو اس سیریز میں بھی شائقین کیلئے بہت سنسنی خیز مانی جا رہی ہے، وہیں وارنر بھی اوپننگ آرڈر میں شاندار فارم میں کھیل رہے ہیں جبکہ سری لنکا سے ٹی ۲۰؍ سیریز میں آرام کے بعد روہت کی واپسی سے ٹیم انڈیا کو مضبوطی ملی ہے۔ مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر رشبھ پنت کیلئے بھی یہ خود کو ثابت کرنے کے لحاظ سے اہم سیریز ہوگی۔
 گیند بازوں کی بات چیت کریں تو ہندوستانی پچوں پر ہمیشہ سے اسپنرس کا کردار اہم رہا ہے اور ایسے میں چائنامین بولر کلدیپ یادو اور یزویندر چہل کے طور پر ٹیم کے پاس ۲؍ ماہر اسپنر موجود ہیں اور آل راؤنڈر لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجا بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں جو نچلے آرڈر پر پرفیکٹ بلے باز بھی ہیں۔خود آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنس نے بھی ہندوستان آنے سے پہلے ہی کہا تھا کہ ہندوستانی پچ آسٹریلیا سے بالکل مختلف ہیں اور یہ سبز نہیں ہوتیں  جہاں پیس نکالنا مشکل ہے، ایسے میں یہاں اسپنرس کو کافی مدد ملے گی۔ اگرچہ میزبان ٹیم کے پاس جسپريت بمراه، محمد سمیع اور نوديپ سینی کے طور پر اچھے تیز بولنگ آرڈر موجود ہے جو آسٹریلیا کے بلے بازوں کیلئے سب سے بڑا چیلنج مانے جا رہے ہیں۔
 ہندوستانی بلے بازوں کو بھی پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک، کین رچرڈسن اور ایشٹن ایگر جیسے بولرس سے بچنا ہو گا جو مخالف ٹیم کے سرکردہ بولر ہیں لیکن بلے باز روہت کی اپنے گھریلو وانکھیڈے میدان پر کارکردگی حیرت انگیز رہی ہے اور وہ محدود اوور میں ہندوستانی ٹیم کے مضبوط ترین بلے باز ہیں جو اکیلے ہی میچ کا رخ تبدیل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK