Inquilab Logo

اوساکا اور بارٹی تیسرے راؤنڈمیں داخل

Updated: January 20, 2022, 12:36 PM IST | Agency | Melbourne

آسٹریلین اوپن کی دفاعی چمپئن اوساکا نے میڈیسن کو آسانی سے شکست دی۔ آسٹریلوی کھلاڑی بارٹی نے اٹلی کی لوسیا کو ہرادیا

Naomi Osaka.Picture:INN
ناؤمی اوساکا۔ تصویر: آئی این این

 دنیا کی نمبر ایک ٹینس  کھلاڑی  ایشلے بارٹی  اور آسٹریلین اوپن میں خواتین زمرے کے سنگلز کی دفاعی چمپئن ناؤمی اوساکا نے بدھ کو اپنے اپنے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔  ایشلے بارٹی نے اٹلی کی کوالیفائر لوسیا بروزینٹی کو شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین  اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیاجبکہ جاپان کی اسٹار اوساکا نے میڈیسن برینگل کو آسانی سے ہرا دیا۔  بارٹی نے۵۲؍ منٹ میں برونزٹی کے خلاف۱۔۶، ۱۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اٹلی کی کیملا جیورجی سے ہوگا۔ میچ کے بعد ایشلے بارٹی نے کہا کہ یہ بالکل ناقابل یقین تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ایڈیلیڈ میں اچھی تیاری کی ہے۔انہوں نے کہا ’’ہم نے اچھا ٹینس کھیلا، ہم کچھ سخت میچوں میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار تھے اور کوچ کریگ ٹائیگر ماسٹر ہیں۔‘‘بارٹی اور برونزٹی دونوں نے۱۴۔۱۴؍غیرضروری غلطیاں کیں، لیکن نوجوان اطالوی کھلاڑی آسٹریلیائی کھلاڑی کا مقابلہ نہیں کر سکیں۔دیگر ایک میچ میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں اچھا مقابلہ کیا اور میڈیسن کو صفر۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا دیا۔ سنگلز کے ایک اور میچ میں ماریا سکاری نے ۱۔۶، ۴۔۶؍ سے کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ وکٹوریا ازارینکا نے بھی میچ جیت لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK