Inquilab Logo

اوساکا، سیرینا اورستسپاس آسٹریلین اوپن سے باہر

Updated: January 25, 2020, 10:50 AM IST | Agency | Melbourne

دوسری سیڈ یافتہ جوکووچ نے جاپان کے يوشهتو نشيوكا کو صرف ایک گھنٹے ۲۵؍ منٹ میں شکست دی جبکہ خواتین میں بارٹي نے الینا رباكنا کو ایک گھنٹے۱۸؍ منٹ میں ہرایا۔

سیرینا ولیمز ۔ تصویر : آئی این این
سیرینا ولیمز ۔ تصویر : آئی این این

 میلبورن : سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں جمعہ کا دن اپ سیٹ سے بھرا ہوا تھا اور تیسری سیڈیافتہ جاپان کی ناؤمی اوساکا، ۸؍ویں سیڈیافتہ اور۲۳؍ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن امریکہ کی سیرینا ولیمز اور ۱۰؍ ویں سیڈیافتہ امریکہ کی میڈیسن کیز اور مردوں میں چھٹے سیڈ یافتہ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس اور ۹؍ویں  سیڈیافتہ ا سپین کے رابرٹو بتستا ایگت تیسرے راؤنڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے با ہر ہو گئے۔ ان اپ سیٹ کے درمیان گزشتہ چمپئن سربیا کے  نوواک جوکووچ اور   آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔آسٹریلین اوپن میں ۷؍ بار کے چمپئن اور دوسری سیڈیافتہ جوکووچ نے جاپان کے يوشهتو نشيوكا کو صرف ایک گھنٹے ۲۵؍ منٹ میں۳۔۶، ۳۔۶، ۲۔۶؍سے شکست دی جبکہ خواتین میں دنیا کی نمبروَن کھلاڑی بارٹي نے ۲۹؍ویں سیڈیافتہ قزاخستان کی الینا رباكنا کو ایک گھنٹے۱۸؍ منٹ میں۳۔۶، ۲۔۶؍سے ہرا دیا۔
 ٹورنامنٹ میں جمعہ  کا دن اپ سیٹ سے بھرا دن رہا اور کئی بڑے کھلاڑی ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔  اوساکا کو۶۷؍ ویں رینکنگ کی امریکی کھلاڑی کوکو گاؤف نے محض۶۷؍ منٹ میں۳۔۶، ۴۔۶؍سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ۶۷؍ منٹ تک جاری رہا۔سیرینا کا ریکارڈ۲۴؍ واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔ ۸؍ویں سیڈیافتہ سیرینا کو ۲۹؍ ویں رینکنگ کی چینی کھلاڑی كيانگ وانگ نے۲؍ گھنٹے ۴۱؍ منٹ تک چلے سخت مقابلے میں ۴۔۶،۷۔۶، ۵۔۷؍سے شکست دے کر آخری ۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔ کیز کو یونان کی ماریا سكاري نے ایک گھنٹے۱۵؍منٹ میں۴۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے دی۔
 مردوں کے زمرے میں اب تک کے سب سے بڑے الٹ پھیر میں چھٹی سیڈ ستسپاس کو۳۵؍ ویں رینکنگ کینیڈین کھلاڑی میلو س راؤنک نے ۲؍گھنٹے ۳۰؍منٹ میں۵۔۷، ۴۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دی جبکہ ۹؍ویں  سیڈیافتہ ایگت کو کروشیا کے مارن سلچ نے ۵؍ سیٹوں کے میراتھن مقابلے میں ۴؍ گھنٹے۱۰؍ منٹ میں۷۔۶، ۴۔۶، صفر۔۶، ۷۔۵،۳۔۶؍سے شکست دی۔
 مردوں کے  سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے حریف کھلاڑی  نشیوکا کو ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی۔ انہوں نے ارجنٹائنا کے حریف کھلاڑی گاڈیو پیلا کو۶۔۷، ۲۔۶، ۳۔۶؍سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ 
  مردوں کے ڈبلز زمرے میں مائیکل وینس اور جان پیرز پر مشتمل ۷؍ویں سیڈیڈ آسٹریلین جوڑی رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے  پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہون نے دوسرے راؤنڈ کے  میچ میں فیڈریکو ڈیلبونس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لیونارڈو مائر پر مشتمل ارجنٹائنا  کی جوڑی کو شکست دی۔ آسٹریلیا کے مائیکل وینس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فیڈریکو ڈیلبونس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لیونارڈو مائر پر مشتمل  جوڑی کو ہرایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK