Inquilab Logo

ڈیوڈ وارنر کی غیرموجودگی میں دیگر بلےبازوں کا ہوگا ٹیسٹ

Updated: December 11, 2020, 1:19 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیائی کھلا ڑی اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف وارنر کے نہ رہنے سے دوسرے بلے بازوں کی ذمہ داری نبھانی ہوگی

Steve Smith.Picture :INN
اسٹیون اسمتھ۔ تصویر:آئی این این

 آسٹریلیائی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اسٹیون اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف ۴؍ مقابلوں کی  ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے کہا ہے کہ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی غیرموجودگی میں ٹیم کے دیگر بلے بازوں کا  ٹیسٹ ہوگا۔ واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ہندوستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں تیسرے ون ڈے میچ اور اس کے بعد ٹی سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔ وارنر اسی چوٹ کی وجہ سے ۱۷؍دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے پہلے  ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔  ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں اسمتھ کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے اور اس معاملے پر انہوں نے کہا کہ وارنر کے نہ کھیلنے سے بھی بلے بازوں کی کارکردگی کا ٹیسٹ ہوگا۔ اسمتھ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وارنر کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کی مڈل اور نچلی صف کے بلے بازوں اور نئے کھلاڑیوں کا بھی یقینی طور پر ٹیسٹ ہوگا۔ ہندوستان جیسی ٹیم کے خلاف بلاشبہ ہمارا بھی  ٹیسٹ(امتحان) ہوگا‘‘۔ انہوں نے بلے بازی آرڈر کے سلسلے میں کہا کہ’’ بلے بازی کے نمبر سے مجھے زیادہ پریشانی نہیں ہوتی ہے اور میں نے ۳؍ نمبر پر ٹھیک سے بلے بازی کی ہے۔ چوتھے نمبر سے نیچے بلے بازی کرنے پر مجھے حالانکہ زیادہ خوشی نہیں ہوگی لیکن ٹاپ آرڈر میں کہیں بھی بلے بازی کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ کوئی بھی کہیں بھی بلے بازی کرے انہیں بس اپنا کام کرنا ہے اور ٹیم کے لئے رن بنانے ہیں۔  اسمتھ نے کہا کہ میں اپنے اوپر کوئی فاضل دباؤ نہیں  ڈالوں گا۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کون کھیل رہا ہے یا کون نہیں۔ میں میدان پر جاؤں گا اور اپنا کام کروں گا جوکہ زیادہ سے زیادہ رن بنانا ہے۔انہوں نے ہندوستانی گیندبازی کے سلسلے میں کہا کہ میں نے ہندوستان کے پچھلے آسٹریلیائی دورے کی کچھ ویڈیو دیکھیں  ہیں ۔ میرے لئے اُس سیزن میں نہ کھیلنا بڑا مشکل تھا کیونکہ میں اس سیریز میں اچھی کارکردگی کرسکتا تھا لیکن اب بے حد شاندار سیریز کی شروعات ہونے والی ہے۔ ہم اچھا کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہندوستان بھی اچھی ٹیم ہے۔ ہندوستان کے پاس کچھ شاندار بلے باز اور اچھی گیندبازی آرڈر ہے اور میرے خیال سے ہمارے پاس بھی شاندار گیندبازی آرڈر ہے۔ اسمتھ سے جب پوچھا گیا کہ کیا ہندوستانی ٹیم کا موجودہ گیندبازی آرڈر ابتک کا سب سے جارح گیندبازی آرڈر ہے، تو انہوں نے کہا  ’’ مجھے نہیں پتہ لیکن یقینی طور پر ہندوستان کا موجودہ گیند بازی حملہ شاندار ہے اور ہندوستانی گیندباز تجربہ کار ہیں۔ خاص طور پر محمد سمیع اور جسپریت بمراہ۔ ایشانت کے بغیر ہندوستانی گیندبازی شاید اتنی مضبوط نہ ہو۔آسٹریلیائی ٹیم کی دوبارہ کپتانی کے تعلق سے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ یہ میرے ہاتھوں میں نہیں ہے۔اگر مجھے ذمہ داری دی جا تی ہے تو میں اسے نبھانے کی پوری کوشش کروںگا۔مجھے پتہ ہے کہ ہر چیز صحیح وقت پر ملتی ہے اور میں منتظر ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK