Inquilab Logo

سیرینافرینچ اوپن سے باہر

Updated: June 08, 2021, 1:28 PM IST | Agency | Paris

قزاخستان کی ایلینا نے ۲؍سیٹوں میں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ امریکہ کی کوکو گف اور باربورا کوارٹر فائنل میں داخل۔ الیگزینڈر زیوریو اور ستسپاس کی پیشقدمی

Serena Williams.Picture:INN
سیرینا ولیمز۔تصویر :آئی این این

امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز فرینچ اوپن سے باہر ہوگئیں۔  انہیں ایلینا ربیکیناکے ہاتھوں ۲؍ سیٹوں  میں شکست ہوئی۔  امریکہ کی کوکو گف اور چیک جمہوریہ کی باربورا کرزکووا نے پیر کو اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔چھٹی سیڈیافتہ جرمنی  کے الیگزینڈرزیوریو غیر سیڈیڈ جاپان کے کیئی نشیکوری کی جیت کا سلسلہ اتوار کی را ت ایک گھنٹے۵۴؍منٹ میں روک کر سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ خواتین کے زمرے کے سنگلز میں ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ سیرینا ولیمزکی ہار کی صورت میں ہوا جہاں قزاخستان کی ایلینا ربیکینا نے شروعات سے ہی سیرینا ولیمز کی غلطیوں کا فائدہ اٹھایا اور میچ  ۳۔۶، ۵۔۷؍ سے جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے جگہ بنا لی۔میچ کے ایلینا نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں نے امریکہ کی ایک لیجنڈ کھلاڑی کو شکست دی۔ میں سوچ نہیں سکتی کہ میں کتنی خوش ہوں ۔ میں اب بھی تعجب میں ہوں کہ میں نے سیرینا ولیمز کو شکست دی ہے۔ امید کرتی ہوںکہ ایسی ہی کارکردگی اگلے راؤنڈ میں بھی جاری رکھوں۔ دوسری طرف سیرینا نے کہاکہ ایلینا نے مجھ پر شروعات ہی سے دباؤڈالا جس کی وجہ سے میں مسلسل غلطیاں کرتی رہی۔ میں نے اپنی طرف سے کوشش کی لیکن آج ایلینا کا دن تھا اس لئے وہ کامیاب رہیں۔ میں انہیں ان کے اگلے مقابلوں کیلئے انہیں نیک خواہشات دیتی ہوں اور ان کی جیت کی متمنی ہوں۔  
 زیوریو نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے۵۴؍منٹ میں۴۔۶، ۱۔۶، ۱۔۶؍سے جیت لیا۔ جاپانی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں ہی کچھ جدوجہد کی لیکن وہ اگلے ۲؍ سیٹ یکطرفہ انداز میں زیوریو کے ہاتھوں  گنوا بیٹھے۔ اس درمیان اسپین کے الیجاندرو ڈیویڈووچ فوکینا  ارجنٹائنا کے فیڈریکو ڈیلبنوس کو۴؍ سیٹوں میں ۴۔۶، ۴۔۶، ۶۔۴، ۴۔۶؍سے شکست  دےکر آخری ۸؍ میں پہنچ گئے۔ فوکینا نے یہ مقابلہ ۲؍ گھنٹے ۵۶؍منٹ میں جیتا۔ زیوریو کا کوارٹر فائنل میں فوکینا سے مقابلہ ہوگا۔اس درمیان ۸؍ویں سیڈیافتہ اور سابق نمبر ایک سوئزرلینڈ کے اسٹار کھلاڑی راجر فیڈرر سے واک اوور ملنے سے ۹؍ویں سیڈیافتہ اٹلی کے ماتیو بریٹینو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ 
 پیر کو ہونےوالے مردوں کے ایک  اور میچ میں ڈیگو شوارٹزمین نے بھی اپنا مقابلہ آسانی سے جیت لیا۔ ڈیگو نے جین لینارڈ اسٹرف کو ۶۔۷، ۴۔۶، ۵۔۷؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس میچ کے پہلے سیٹ میں دونوں کے  درمیان ٹائی بریکر بہت دیرتک جاری رہا اور ڈیگو نے اسے ۹۔۱۱؍سے جیت لیا۔ اب فرینچ اوپن کے اہم مقابلے شروع ہوگئے ہیں اور سبھی کھلاڑی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔    دوسری طرف خواتین زمرہ میں۳۳؍ویں سیڈ اسپین کی پاؤلا بڈوسا نے۲۰؍ویں سیڈ چیک جمہوریہ کی مارکیٹا ووندروسوا کو۴۔۶، ۳۔۶،۲۔۶؍سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ سلووینیا کی کھلاڑی تمارا زدانسیک سے ہوگا۔
 گف نے پیر کو چوتھے راؤنڈ کے مقابلے میں تیونیشیا کی آنس جابور کو محض۵۳؍منٹ میں  ۳۔۶، ۱۔۶؍سے شکست دے دی۔ کرزکووا نے امریکہ کی سلوؤنس  اسٹیفنس کو محض۶۷؍منٹ  میںصفر۔۶، ۱۔۶؍سے شکست دے کر آخری ۸؍ میں جگہ بنائی جہاں ان دونوں کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔سیکنڈ سیڈ روس کے ڈینیل میدویدیف ، ۵؍ویں سیڈ یونان  کے استیفانوس ستسپاس  نے  لگاتار سیٹوں میں فتوحات کے ساتھ سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔استیفانوس نے اتوارکو لگاتار سیٹوں میں ۱۲؍ ویں سیڈ اسپین کے پابلو کیریو بُستا کو۳۔۶، ۵۔۷، ۲۔۶؍ سے شکست دینے میں ۲؍ گھنٹے اور ۷؍ منٹ کا وقت لیا۔ ستسپاس کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں روس کے دوسری سیڈیافتہ  روس کے اسٹار کھلاڑی ڈینیل میدویدیف سے ہوگا  جنہوں  نے چلی کے کرسچن گارین کو چوتھے راؤنڈ میچ میں ۲؍ گھنٹے اور ۵؍ منٹ میں۲۔۶، ۱۔۶، ۵۔۷؍سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK