Inquilab Logo

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد حفیظ کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرائے گا

Updated: June 26, 2020, 4:55 AM IST | Agency | Lahore

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

Mohammed Hafiz - Pic : INN
محمد حفیظ ۔ تصویر : آئی این این

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیا ہے۔ محمد حفیظ کا دوسرا ٹیسٹ کل ہوگا۔نجی ٹی وی  چینل  کے مطابق قومی کرکٹ کھلاڑیوں کی دوسری کووڈ۱۹؍ کی ٹیسٹنگ  جمعہ کو ہو گی ۔دوسری ٹیسٹنگ میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کاٹیسٹ پازیٹیو آیا تو اسے آئسولیٹ کردیاجائے گا۔
 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر محمد حفیظ نے ایک نجی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کروایاتھا جو نگیٹیو آئی تھی۔  اسی سبب پی سی بی نے  محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیا ہے ۔کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا ٹیسٹ کل ہوگا۔
 واضح رہے کہ دورۂ انگلینڈ کیئے نامزد ہونے والی ٹیم  میں شامل ۷؍پاکستانی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ ئے ہیں۔ جن کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں  تیز گیندباز وہاب ریاض، آل راؤنڈر محمد حفیظ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فخرزمان، کاشف حسین، عمران خان اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ ٹیم  کے معاون اسٹاف  ملنگ علی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK