Inquilab Logo

گھریلو میدان پر پاکستان کی بنگلہ دیش پر ۵؍ وکٹ سے فتح

Updated: January 25, 2020, 11:13 AM IST | Agency | Lahore

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی ناٹ آؤٹ ۵۸؍رن کی بہترین اننگز کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو جمعہ کو پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر۳؍ میچوں کی سیریز میں صفر۔ایک کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

پاکستان ٹیم کی بنگلہ دیش پر فتح ۔ تصویر : آئی این این
پاکستان ٹیم کی بنگلہ دیش پر فتح ۔ تصویر : آئی این این

 لاہور : پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی ناٹ آؤٹ ۵۸؍رن کی بہترین اننگز کی بدولت  پاکستان نے بنگلہ دیش کو جمعہ کو پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر۳؍ میچوں کی سیریز میںصفر۔ایک  کی برتری حاصل کرلی ہے ۔بنگلہ دیش نے ۲۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر۱۴۱؍رن بنائے جبکہ پاکستان نے۱۹ء۳؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر ۱۴۲؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ ملک نے۴۵؍ گیندوں پر ۵؍چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست ۵۸؍رن کی میچ فاتح اننگز کھیلی جس کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ملک کے علاوہ اوپنر احسان علی ۳۲؍گیندوں میں ۴؍ چوکوں کی مدد سے۳۶؍ رن، محمد حفیظ نے ۱۷؍ اور افتخار احمد نے۱۶؍رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے ۲۷؍ رن پر۲؍ وکٹ لئے۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی اننگز میں اوپنر تمیم اقبال نے۳۴؍ گیندوں پر۳۹؍، محمد نعیم نے ۴۱؍ گیندوں پر۴۳، لیٹن داس نے  ۱۲؍رن  اور کپتان محموداللہ نے ناٹ آؤٹ۱۹؍ رن بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے شاهین آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لیا۔  بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جسے اس کے اوپنرز تمیم اقبال اور محمد نعیم نے درست ثابت کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے۷۱؍رن  جوڑے۔بنگلہ دیش کا پہلا وکٹ ۷۱؍رن کے اسکور پر۱۱؍ ویں اوور میں گرا جب تمیم اقبال ایک مشکل رن لینے کی کوشش میں۳۹؍ رن بنا کر  رن آؤٹ ہوئے۔اننگز کی۱۴؍ ویں اوور میں لیٹن  داس بھی۱۲؍ رن بناکر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد نسیم ۴۳؍رن بناکر شاداب خان کا شکار بنے۔ بنگلہ دیش کا چوتھا وکٹ عفیف حسین کا تھا۔ وہ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں حارث رؤف کا پہلا شکار بنے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK