Inquilab Logo

پاکستان نے بنگلہ دیش سے جیتی ٹی۲۰؍ سیریز

Updated: January 26, 2020, 1:12 PM IST | Agency | Lahore

کپتان اور اوپنر بابر اعظم (ناٹ آؤٹ ۶۶؍رن) اور محمد حفیظ (ناٹ آؤٹ ۶۷؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے۱۳۱؍ رن کی ناٹ آؤٹ ساجھیداری کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں سنیچر کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میںصفر۔۲؍کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے ٹی ۲۰ سیریز جیتی ۔ تصویر : آئی این این
پاکستان نے ٹی ۲۰ سیریز جیتی ۔ تصویر : آئی این این

 لاہور : کپتان اور اوپنر بابر اعظم (ناٹ آؤٹ ۶۶؍رن) اور محمد حفیظ (ناٹ آؤٹ ۶۷؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے۱۳۱؍ رن کی ناٹ آؤٹ ساجھیداری کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں سنیچر کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میںصفر۔۲؍کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش نے اوپنر تمیم اقبال کے ۵۳؍گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنے ۶۵؍ رن کی مدد سے ۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر۱۳۶؍رن کا معمولی اسکور بنایا۔ عفیف حسین نے۲۱؍ رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے  محمد حسنین نے۲۰؍ رن پر ۲؍ وکٹ لئے۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے احسان علی کو دوسرے اوور میں ۶؍ رن کے اسکور پر گنوایاتھالیکن اعظم اور حفیظ نے دوسرے وکٹ کیلئے۱۳۱؍رن کی ناٹ آؤٹ ساجھیداری کرکے میچ۱۶ء۴؍اوور میں ختم کر دیا۔ پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر ۱۳۷؍ رن بنائے۔اعظم نے۴۴؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ۶۶؍ رن میں ۷؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ حفیظ نے۴۹؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۶۷؍ رن میں۹؍چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان کے کپتان اعظم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK