• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوپنل کسالے ۵۰؍ میٹر رائفل تھری پوزیشن کے فائنل میں داخل

Updated: August 01, 2024, 12:16 PM IST | Paris

ہندوستانی نشانہ باز فائنل میں آج تمغہ کے لئے مقابلہ کریں گے۔ خواتین کے ٹریپ کوالیفکیشن راؤنڈ میں راجیشوری اور شریاسی ناکام رہیں ۔

Indian shooter Swapnil Kusale. Photo: PTI.
ہندوستان کے نشانہ باز سوپنل کسالے۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

ہندوستانی نشانہ باز سوپنل کسالے بدھ کو پیرس اولمپک۲۰۲۴ء میں مردوں کے۵۰؍ تھری پوزیشنز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ خواتین نشانہ باز راجیشوری کماری اور شریاسی سنگھ کی جوڑی ٹریپ شوٹنگ ایونٹ کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔ 
بدھ کو ہونے والے مردوں کے۵۰؍ میٹر ۳؍ پوزیشنز کوالیفکیشن راؤنڈ میں کسالے نے اپنے اولمپک کے ابتدائی مقابلے میں ۵۹۰-۳۸؍ ایکس کے اسکور کے ساتھ ۷؍ویں نمبر پر رہ کر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ دوسری طرف، تومر۵۸۹-۳۳؍ایکس کے ساتھ۱۱؍ ویں نمبر پر رہے۔ کوالیفکیشن راؤنڈ ایونٹ کے ٹاپ ۸؍ شوٹرس ہی فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ شوٹرس جمعرات کو دوپہر ایک بجے فائنل راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گے۔ ایونٹ میں ہندوستان کے سوپنل کسالے اور ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے شرکت کی تھی۔ اس دوران چین کے لیو یوکون نے۵۹۴-۳۸؍ایکس کے اسکور کے ساتھ کوالیفکیشن اولمپک ریکارڈ بنایا۔ 
خواتین کے ٹریپ کوالیفکیشن راؤنڈ میں، راجیشوری اور شریاسی دونوں ۵؍ راؤنڈ کے بعد کل ۱۱۳/۱۲۵؍ کے اسکور کے ساتھ بالترتیب۲۲؍ ویں اور۲۳؍ ویں نمبر پر رہیں۔ دریں اثنا تیسرے راؤنڈ میں، راجیشوری کا۲۵/۲۵؍ ایک ہی موقع تھا۔ ہندوستانی شوٹر نے پیرس ۲۰۲۴ء میں خواتین کے ٹریپ کوالیفکیشن ایونٹ میں درست اسکوردرج کیاتھا۔ 
سوپنل کسالے کے بارے میں 
اولمپک گیمز میں ۵۰؍ میٹر رائفل ۳؍ پوزیشنز کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی شوٹر سوپنل کسالے، مہندر سنگھ دھونی سے تحریک لیتے ہیں کیونکہ وہ بھی اپنے کریئر کے آغاز میں کرکٹ کے آئیکون کی طرح ریلوے ٹکٹ کلکٹر ہیں۔ کسالے نے۱۷؍ مئی۲۰۲۴ء کو بھوپال میں منعقدہ فائنل سلیکشن ٹرائلز میں پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ مہاراشٹر کے کولہاپور کے قریب کمبل واڑی گاؤں سے تعلق رکھنے والے۲۹؍ سالہ سوپنل کسالے۲۰۱۲ء سے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، لیکن پیرس گیمز میں اولمپک میں قدم رکھنے کیلئے انہیں ۱۲؍ سال تک انتظار کرنا پڑا۔ ایک شوٹر کے لئے پرسکون رہنااور صبر کرنا ضروری ہے اور یہ دونوں خوبیاں دھونی کی شخصیت کا خاصہ بھی ہیں۔ لہٰذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ کسالے بھی دھونی کی طرح پرسکون رہتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK