Inquilab Logo

پرویز رسول کی آل راؤنڈ کارکردگی،جموں کشمیر نے تریپورہ کو ہرادیا

Updated: February 07, 2020, 3:46 PM IST | Agartala

رنجی ٹرافی مقابلے میں کپتان نے ۵؍وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ ہاف سنچری بھی بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو ۳۲۹؍رنوں سے فتح سے ہمکنار کردیا۔

جموں کشمیر کے کپتان پرویز رسول ۔ تصویر: پی ٹی آئی
جموں کشمیر کے کپتان پرویز رسول ۔ تصویر: پی ٹی آئی

 اگرتلا: کپتان پرویز رسول (۲۸؍رن پر ۵؍ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی  سے  جموں کشمیر نے تریپورہ کوجمعرات کورنجی ٹرافی گروپ’ سی‘ مقابلے کے تیسرے ہی دن ۳۲۹؍ رن ںکے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ جموںکشمیر نے پہلی اننگز میں عابدمشتاق کے ۸۸؍گیندوں میں ۱۰؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ ۷۶؍اور جے مارگے کے ۶۶؍ رنوںکی بدولت ۳۲۹؍رن بنائے تھے جس کے جواب میں تریپورہ کی پہلی اننگز ۱۸۷؍رنوں  پر ہی سمٹ گئی۔ دوسری اننگز میں جموںکشمیر نے شبھم كھجريا کے ۷۶،  پرویزرسول کے ۵۶؍اور عبدالصمد کے ۵۶؍رنوں کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے ۹؍ وکٹ پر ۳۰۶؍رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔دوسری اننگز میں پرویز رسول نے اپنی خطرناک گیند بازی سے تریپورہ کے بلے بازوں کو پچ پر ٹکنے کا موقع نہیں دیا اور اس کی پوری ٹیم ۱۱۹؍ رنوں پر سمٹ گئی۔ تریپورہ کی اننگز میں منی شنکر مراسنگھ  نے سب سے زیادہ ۵۸؍رن بنائے۔ جموں کشمیر کو اس جیت سے ۶؍پوائنٹس ملے۔  ۸؍ میچوں میں یہ چھٹی کامیابی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ۳۹؍پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر ہے۔
گوا نے ناگالینڈ  ۲۲۹؍رنوں سےہرایا
 دیماپور: گو ا نے ناگالینڈ کو پلیٹ گروپ میچ میں ۲۲۹؍رنوں سے شکست دے کر ۶؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ناگالینڈ نے ۱۷۶؍اور ۱۳۴؍رن بنائے جبکہ گوا نے ۳۱۸؍ رن بنانے کے بعد اپنی دوسری اننگز ۲۲۱؍رن بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔ گوا کی یہ ۸؍ میچوں میں چھٹی جیت ہے اور وہ ۴۳؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوٹی پر ہے۔
تمل ناڈو کی بڑودہ کیخلاف شاندار فتح
 بڑودا : کرشن مورتی وگنیش (۶۲؍ رن پر ۵؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے تمل ناڈو نے بڑودہ کو اننگز اور ۵۷؍رنوں سے شکست دے کر بونس سمیت ۷؍ پوائنٹس حاصل کر لئے۔کپتان كرنال پانڈیا نے ۷۴؍اور اتیت  سیٹھ نے ۷۰؍ رن بنائے۔ تمل ناڈو کے اپنی دوسری جیت کے بعد گروپ اے اور بی ٹیبل میں ۱۹؍پوائنٹس ہو گئے ہیں۔
چندی گڑھ کو اننگز سے ملی جیت
 چندی گڑھ:چندی گڑھ نے میزورم کو پلیٹ گروپ میچ میں اننگز اور۳۵۶؍ رنوں کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔میزورم نے ۱۰۹؍اور ۱۲۲؍رن بنائے جبکہ چنڈی گڑھ نے اپنی پہلی اننگز ۵؍  وکٹ پر ۵۸۷؍رن پر ڈکلیئر کی تھی۔ چنڈی  گڑھ کی۸؍ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وہ ۳۶؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
میگھالیہ نے سکم کو شکست دی
 مانگل دوئی: میگھالیہ نے منی پور کو پلیٹ گروپ میچ میں ۶۶؍ رنوں سے شکست دے کر۶؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ سکم نے ۱۲۸؍اور ۱۳۵؍رن بنائے جبکہ میگھالیہ نے ۱۷۴؍اور ۱۵۵؍ رن بنائے۔ میگھالیہ کی ۸؍ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ ۲۷؍پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK