Inquilab Logo

پی بی ایل : آج پی وی سندھو اور تائے ینگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ کی امید

Updated: January 31, 2020, 12:31 PM IST | Agency | New Delhi

پریمیر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں جمعہ کو دنیا کی ۲؍شاندار کھلاڑیوں پی وی سندھو اور تائے یو ینگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پی وی سندھو اور تائے ینگ ۔ تصویر : پی ٹی آئی
پی وی سندھو اور تائے ینگ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 نئی دہلی : پریمیر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں جمعہ کو دنیا کی ۲؍شاندار کھلاڑیوں پی وی سندھو  اور تائے یو ینگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔حیدر آباد کے جی ایم سی بال یوگی اسٹیٹس انڈرور اسٹیڈیم میں حیدر آباد ہنٹرس اور بنگلور رپچرس کے بیچ ہونے والے اس مقابلے میں پی وی سندھوجہاں حیدرآباد ہنٹرس ٹیم کی قیادت کریںگی وہیں تائے یو ینگ بنگلور ٹیم کی نمائندگی کریںگی۔
 بنگلور رپچرس اس ایڈیشن میںپہلی فتح حاصل کرنے کی کوشش کرےگی جبکہ ہنٹرس گھر میں دوسری کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔تائے ینگ اور سندھو گزشتہ سال ورلڈ ٹور میں ایک دوسرے سے مقابلہ کر چکی ہیں۔لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی نیلامی ہونے کے بعد سے ہی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے تعلق سے شائقین میں زبردست جوش دیکھا جا رہا ہے۔ ویسے دونوں ہی کھلاڑیوں نے اس مقابلہ کو سخت قرار دیا۔
 پی وی سندھ دنیا کی نمبر ۲؍کھلاڑی تائے ینگ کو گزشتہ سال عالمی چمپئن شپ میں شکست دے چکی ہیں۔یاد رہے کہ ینگ کو شکست دے کر سندھو نے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔سندھو اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ چینی تائپے کی ینگ پی بی ایل میں انہیں سخت ٹکر دیںگی۔سندھو نے کہا کہ تائے کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی شاندار تجربہ ہوتا ہے۔ان کے خلاف مقابلہ آسان نہیں ہوگا ۔ذرا سی غلطی میچ میں شکست کا سبب بن سکتی ہے۔حالانکہ گھریلو شائقین کے سامنے کھیلنے کا مجھے فائدہ ملے گا لیکن مقابلہ سخت ہی ہوگا۔
 دوسری جانب جمعہ کو ہونے والے اس مقابلے کے تعلق سے تائے ینگ نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والا مقابلہ کافی شاندار ہونے کی امید ہے۔یہ پی بی ایل مقابلہ ہے اور ہمیں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے۔مجھے امید ہے کہ میں فتح حاصل کر لوںگی۔ حالانکہ یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK