Inquilab Logo

ایتھلیٹ اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں : وزیراعظم

Updated: July 14, 2021, 1:53 PM IST | Agency | New Delhi

ٹوکیو اولمپکس کی تاریخ اب قریب آرہی ہے۔ ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ٹوکیو اولمپکس میں شریک تمام ہندوستانی ایتھلیٹ سے خطاب کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس پروگرام میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ نے بھی حصہ لیا ۔

Prime Minister Narendra Modi.Picture:INN
وزیراعظم نریندر مودی۔تصویر :آئی این این

ٹوکیو اولمپکس کی تاریخ اب قریب آرہی ہے۔ ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ٹوکیو اولمپکس میں شریک تمام ہندوستانی ایتھلیٹ سے خطاب کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس پروگرام میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ نے بھی حصہ لیا ۔پی ایم مودی نے ایک ایک کرکے تمام کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر اعظم مودی نے جن کھلاڑیوں سے بات چیت کی ان میں میری کوم ، ثانیہ مرزا ، دپیکاکماری اور نیرج چوپڑا جیسے اہم   نام شامل ہیں۔وزیر اعظم نے مکے باز میری کوم سے پوچھا کہ ان کا فیوریٹ کون ہے تو میری کوم نے کہا کہ باکسنگ کے کھیل میں میرے پسندیدہ محمد علی ہیں اور میں ان سے ترغیب  اور حوصلہ پاتی ہوں ۔ وزیر اعظم مودی نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ کو توقعات کا دباؤ  لینے کی ضرورت نہیں ہے ، آپ اپنا۱۰۰؍فیصدمظاہرہ کریں۔ اس پروگرام میں بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم مودی نے تیرانداز دپیکا کماری کو عالمی نمبر ایک بننے کی مبارکباد دی۔ انہوں نے پروین جادھو کا بھی حوصلہ بڑھایا جو ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ سے  تیرانداز بنے ہیں۔  اس کے علاوہ پی ایم مودی نے بھالا پھینکنے والے نیرچ چوپڑا سے کہا کہ توقعات کا دباؤلینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی طرف سے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK