Inquilab Logo

کوہلی کے واپس جانے سے ہندوستانی کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ جائیگا: پونٹنگ

Updated: November 20, 2020, 1:32 PM IST | Agency | Sydney

سابق آسٹریلیائی کپتان کا کہنا ہےکہ پہلے ٹیسٹ کے بعد کوہلی جب وطن واپس جائیں گے تو ہندوستانی ٹیم اپنے بیٹنگ آرڈر کے بارے میں کوئی بات بھی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکےگی، پونٹنگ کا خیال ہے کہ ہندوستان کو میزبان آسٹریلیا کے مقابلے میں کھیل کے تعلق سے کئی سوالوں کے جواب تلاش کرنے ہوںگے

Ricky Ponting. Picture :INN
رکی پونٹنگ ۔ تصویر:آئی این این

سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ جب ’کرشمائی کپتان‘ وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس چلےجائیں گے تو ہندوستانی ٹیم اپنے بیٹنگ آرڈر کے بارے میں کوئی بات بھی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکےگی۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)  نے۳۲؍ سالہ کوہلی کو پیٹرنٹی رخصت مہیا کی ہے تاکہ وہ ان کی بیوی انوشکا شرما کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دوران وقت گزار سکیں۔ کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو نے پونٹنگ کے حوالے سے کہا کہ’’کوہلی کی عدم موجودگی میں (تین ٹیسٹ میں)  ہندوستانی کھلاڑی اپنی بیٹنگ اور قائدانہ صلاحیتوں کی کمی کی وجہ سے دباؤ محسوس کریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ `آپ کو لگتا ہے کہ اجنکیا رہانے کپتانی کی ذمہ داری سنبھال لیں گے لیکن اس سے ان پر اضافی دباؤ پڑے گا اور انہیں نمبر ۴؍ پرجو اہم پوزیشن ہوتی ہے ، بیٹنگ کے لئے کسی اور کو  تلاش کرنا پڑے گا۔ ` اب بھی وہ واضح نہیں ہیں کہ پہلے ٹیسٹ میں ان کی بیٹنگ آرڈرکیا ہوگا۔ کون اننگز کا آغاز کرے گا اورجب کوہلی  واپس چلے جائیں گے تو چوتھے نمبر پر کون بیٹنگ کرے گا؟ `
 ہندوستانی گیندبازی اٹیک کی قیادت جسپریت بمراہ اور محمد شامی کریں گے۔ اگر ایشانت شرما انڈین پریمیر لیگ کے دوران ہونے والی چوٹ سے ٹھیک ہوگئے تو انہیں ٹیم میں جگہ  ملے گی ، جبکہ امیش یادو اور نودیپ سینی بھی ہندوستان  ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ پونٹنگ کا خیال ہے کہ ہندوستان کو میزبان آسٹریلیا کے مقابلے میں کھیل کے تعلق سے کئی  سوالوں کے جواب تلاش کرنے ہوںگے ۔
 انہوں نے کہا کہ `پوکووسکی اور گرین کی موجودگی میں آسٹریلیا کو جو سوالات درپیش  ہیں، میرے خیال میں ہندوستان کو اس سے زیادہ سوالات کے جوابات ڈھونڈنے ہوں گے ۔ پونٹنگ  کے مطابق ہندوستانی ٹیم شامی یا جسپریت بمراہ میں سے کسے موقع دینا چاہےگی ، کیا ایشانت شرما کو کھلایاجائے گا  یا امیش یادوکو یاپھر سراج  یا سینی جیسے نئےکھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا ؟ 
 رکی پونٹنگ نے کہا کہ انہیں بھی خود سے بہت سارے سوالات پوچھنے ہوں گے۔ مثلاً کس اسپنر کو کھلایا جائے؟ ان کی ٹیم میں کچھ اسپنرز موجود ہیں اور انھیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایڈیلیڈ میں گلابی گیند ٹیسٹ میں کون کھیلے گا۔ہندوستان نے پہلی مرتبہ آسٹریلیائی سرزمین پر۱۹۔۲۰۱۸ء میں ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔
 تاہم ، میزبان ٹیم نے اپنے اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کے بغیر سیریز کھیلی تھی جنھیں بال ٹیمپرنگ کے واقعہ میں اپنے کردار کی وجہ سے۲۰۱۸ء  میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پونٹنگ نے کہا  کہ ’’ایک  مسئلہ جس کے بارے میں ہم نے  بات نہیں کی وہ یہ ہے کہ ہندوستان نے پچھلی بار یہاں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ٹاپ آرڈر میں ان کھلاڑیوں (اسمتھ اور وارنر)  کے نہ ہونے سےکسی بھی ٹیم کو بڑا فرق پڑسکتا ہے۔‘‘پونٹنگ نے نوجوان ول پوکوسکی کی جگہ اننگز کا آغاز کرنے کے لئے اوپنر جو برنز کی بھی حمایت کی۔ ہیڈ کوچ جسٹن لینگر اور کپتان ٹم پین نے بھی ٹاپ آرڈر میں تجربہ کار برنز کو موقع فراہم کرنے کا اشارہ  دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK