Inquilab Logo

کرسٹیانورونالڈو کے بغیر پرتگال نے کروشیا کوایک ۔۴؍ سےہرایا

Updated: September 08, 2020, 2:12 PM IST | Agency

پرتگال کے اسٹار کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے میچ میں شرکت نہیں کرپائے۔یوئیفا نیشنز لیگ میں اسپین نے یوکرین کو ہرا دیا

Cristiano Ronaldo. Picture:INN
کرسٹیانورونالڈو۔ تصویر: آئی این این

 یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک ۔۴؍کی شکست سے دوچار کر دیا۔ انجری کا شکار کرسٹیانو رونالڈو کی  عدم شرکت کے باعث گول کی سنچری مکمل نہ کر سکے۔گروپ اے تھری کی ٹیمیں پرتگال اور کروشیا مدمقابل ہوئیں، میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا۔۴۱؍ویںمنٹ  میں کینسیلو نے گول کر کے پرتگال کو برتری دلائی۔دوسرے ہاف میں برتری سمیٹے کھلاڑیوں نے مزید۳؍گول کر دیئے۔ کروشیا کی طرف سے واحد اسکور پیٹکووِچ نے کیا۔ ٹیم پرتگال نے  ایک ۔۴؍کی جیت کو یادگار بنا لیا۔کپتان کرسٹیانو رونالڈو انجری کے باعث شرکت نہ کر سکے۔ سپر اسٹار کھلاڑی کو گول کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ایک دیگر مقابلے میں بارسلونا کے اسٹار انسو فاتی انٹرنیشنل گول اسکور کرنے والے اسپین کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول پیر کو یوکرین کے خلاف کیا۔ فاتی کی عمر۱۷؍برس اور ۳۱۱؍ دن ہے۔ فاتی نے یوآن ایرزکوین کا۹۵؍ سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ یوآن نے۱۹۲۵ء میں۱۸؍ سال کی عمر میں سوئزرلینڈ کے خلاف گول کیاتھا۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے بیچ کھیلی جانے والی یوئیفانیشنز لیگ میں اسپین نے یوکرین کوصفر۔۴؍سے شکست دی۔ سرجیو راموس نے تیسرے اور ۲۹؍ ویں منٹ میں ٹیم کے لئے۲؍گول اسکورکئے۔ چوتھا گول فیران ٹوریس نے ۸۴؍ ویں منٹ میں کیا۔یہ فاتی کا دوسرا بین الاقوامی میچ تھا۔ انہوں نے جرمنی کے خلاف آغازکیا تھا جس میں وہ گول نہیں کرسکے تھے۔ اسپین اور جرمنی کی ٹیم۱۔۱؍سے برابر رہی۔بارسلونا کے اسٹار فٹبالر فاتی نے رواں سیزن کے۴۲؍ میچوں میں۱۲؍ گول اسکورکئے  ہیں۔ اس دوران انہوں نے ہسپانوی لیگ لا لیگا کے ۲۴؍ میچوں میں ۷؍ اور یوئیفا یوتھ لیگ کے  ۹؍میچوں میں۴؍ گول اسکور کئے  ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK